آئندہ دنوں میں وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیاں، اعظم خان بھی جائیں گے: مبشر لقمان
تجزیہ کار مبشر لقمان نے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں آئندہ دنوں مزید تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سمیت کئی وزرا اپنی وزارتوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ ان وزراء کی جگہ ٹیکنوکریٹ لائے جائیں گے۔ یہ تبدیلیاں پنجاب کابینہ میں بھی کی جائیں گی۔
مبشر لقمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ آٹا چینی بحران کی انکوائری نیب کے حوالے کردیں گے۔ اب نیب اس کی تحقیقات کرے گی۔ عید یا عید کے بعد جہانگیرترین کسی اور کے مہمان ہوں گے۔ کہا جارہا ہے کہ ان کی جیب میں 25 ا یم این ایز ہیں، کیا وہ چھوڑ کر جہانگیرترین کے ساتھ جائیں گے۔ مبشر لقمان نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کوہٹانے کے بعد وفاقی وزراء میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، کیونکہ آئندہ دنوں وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیاں ہوں گی، اور مزید وزراء اپنی وزارتوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔
سننے میں آرہا ہے کہ ان وزراء کو فارغ کرکے ان کی جگہ ٹیکنوکریٹ کو فوقیت دی جائے گی۔ جن پر انحصار کیا جائے گا کہ وہ ڈرامے بازی نہیں کریں گے بلکہ اپنے محکمے چلائیں گے۔ یہ تبدیلیاں پنجاب میں بھی کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خان ویراعظم کے بڑے مضبوط پرنسپل سیکرٹری تھے، لیکن اب عید کے بعد اعظم خان تبدیل ہونے جا رہے ہیں۔ عید کے بعد نیا پرنسپل سیکرٹری آجائے گا۔
مبشر لقمان نے کہا کہ میری چڑیل کی خبر ہے کہ حکومت میں تبدیلیوں کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بھی بڑی ڈیل ہونے جا رہی ہے۔ مسلم لیگ ن 18ویں ترمیم میں تبدیلی کیلئے ساتھ دے گی۔ لیکن مسلم لیگ (ن) کافی کیسز ختم کروائے گی۔ نواز شریف نے 18 ویں ترمیم پر 2010 میں بھی اس لیے رضامندی ظاہر کی تھی تاکہ نوازشریف تیسری بار وزیر اعظم بن سکیں۔


