چوہدری نثار نے 2014 کے دھرنے میں خفیہ طور پر تحریک انصاف کی مدد کی


پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 2014 کے دھرنے کے دوران مسلم لیگ ن کی حکومت شدید دباؤ کا شکار رہی اور اس دھرنے کے ملکی سیاست پر دور رس نتائج رہے۔ لیکن اس دھرنے کے دوران حکومت کے سب سے اہم وزیر اور داخلہ کا قلمدان رکھنے والے چوہدری ںثار کا کردار پراسرار اور مسلم لیگ ن کے حلقوں کے مطابق مشکوک رہا۔

چوہدری نثار دھرنے کے دوران مفاہمت، بردباری اور سمجھداری کی بات کرتے رہے اور شاید یہی وجہ تھی کہ کنٹینر سے بھی اس خواہش کا شدید اظہار ہوتا کہ چوہدری نثار ن لیگ چھوڑ کر کنٹینر پر آ کھڑے ہوں۔ تاہم ایسا نہیں ہوا۔ لیکن اب 2014 کے دھرنے کے حوالے سے ن لیگ کے مرکزی رہنما جاوید لطیف کی جانب سے نیا انکشاف کیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنما جاوید لطیف نے انکشاف کیا ہے کہ چوہدری نثار نے دھرنے والوں کی مسلسل مدد کی تھی۔ جاوید لطیف نے چوہدری نثار پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے تحریک انصاف کے متشدد کارکنوں کو رہا کیا جنہوں نے پارلیمنٹ اور ٹی وی سٹیشن پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے خفیہ طور پر تحریک انصاف کے بلوائیوں کو ریڈ زون میں داخل ہونے کی اجازت دی۔ وہ ایک منصوبے پر تھے اور نوواز شریف کی جی ٹی روڈ ریلی کی مخالفت بھی انکے منصوبے کا حصہ تھی۔ جاوید لطیف نے کہا کہ آج اس شخص کا انجام دیکھا جا سکتا ہے۔

Facebook Comments HS