منی لانڈرنگ کیس: الطاف حسین کل لندن پولیس کے سامنے پیش ہوں گے
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں کل لندن پولیس اسٹیشن میں پیش ہوں گے۔
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کے سلسلے میں کل ساوتھ لندن پولیس اسٹیشن میں پیش ہوں گے جہاں ایم کیو ایم لندن و کراچی کے کئی اہم رہنما بھی ان کے ہمراہ ہوں گے جب کہ کیس کے سلسلے میں ان سے کئی اہم سوال کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن میں ایجویر میں واقع ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر لاکھوں پاونڈز برآمد کیے تھے جس کے بعد ان پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جب کہ اس ضمن میں عدالت ان کی ضمانت میں 4 مرتبہ توسیع دے چکی ہے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).