کراچی:کالعدم تنظیم کے مقامی امیر کا دوران تفتیش قتل کی 6 وارداتوں کا اعتراف
کراچی سے گرفتار کالعدم لشکر جھنگوی کے مقامی امیر حافظ عمر حیات نے دوران تفتیش قتل کی 6 وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے نیو کراچی، سرجانی ٹاو¿ن اور اجمیر نگری سمیت مختلف علاقوں میں 6 افراد کے قتل کا اعتراف کیا۔ دہشتگرد حافظ عمر افغانستان سے تربیت یافتہ ہے اور کراچی میں دہشتگردوں کے گروہ کا سربراہ بھی ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش 5 ساتھیوں کے نام اگل دیئے جن کی تلاش جاری ہے۔
Latest posts by ویب ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).