امریکی صدارتی انتخابات؛ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ فتح سے چند قدم دور


\"white-house\"

واشنگٹن: امریکا میں 45 ویں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کے بعد نتائع آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق ریپبلکن پاری کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن پر سبقت حاصل ہے جب کہ واشنگٹن پوسٹ، سی این این اور فوکس نیوز کی جائزہ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی کامیابی کے واضح امکانات ہیں۔

امریکی عوام آج اپنے 45 ویں صدر کو منتخب کرنے جارہے ہیں جس کے لیے مختلف ریاستوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ کا آغاز روایتی طور پر ریاست نیو ہیمپشائر کے 3 قصبوں سے ہوا، جہاں ووٹر اجتماعی طور پر پولنگ اسٹیشنز پہنچے اور انہوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ جس کے بعد مختلف ریاستوں میں بتدریج پولنگ شروع ہوتی جارہی ہے۔ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنے شوہربل کلنٹن کے ہمراہ نیویارک میں اپنی رہائشگاہ کے قریب واقع ایلیمنٹری اسکول میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی نیویارک میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کیا۔

امریکا کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ٹیکساس، اوہائیو، آرکنساس، ایلانوئے، نیو جرسی، میسا چوسٹس، میری لینڈ، ڈیلاوائر، شمالی کیرولینا اور ڈی سی واشنگٹن سمیت کئی ریاستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں جن میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ہلیری کلنٹن پر سبقت حاصل ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 254 الیکٹورل ووٹ حاصل کر چکے ہیں جب کہ ہلیری کو اب تک 209 الیکٹرل ووٹ ملے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ ٹیکساس سے38، فلوریڈا سے 29، اوہائیو سے 18، آرکنساس سے 6، اوکلاہاما سے7، ٹینیسی سے7، میسی سپی سے6، جنوبی کیرولینا سے 9 اور ایلاباما سے9 الیکٹورل ووٹ ٹرمپ حاصل کر چکے ہیں۔ وایو منگ کے 3، نبراسکا کے 5، نارتھ ڈکوٹا کے 3 اور جنوبی ڈکوٹا کے 3 الیکٹورل ووٹ بھی ٹرمپ نے جیت لئے جب کہ انڈیانا، کنیکٹی اور مغربی ورجینیا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب قرار پائے۔

ہلیری کلنٹن نے امریکی ریاست کیلی فورنیا سے 55، نیویارک سے 29، ایلانوئے سے20، نیوجرسی سے 14، میساچیوسٹس سے11، میری لینڈ سے10، ڈیلاوائر سے 3 اور ڈی سی واشنگٹن سے 3 الیکٹورل ووٹ ہلیری کلنٹن لے اڑیں۔ میری لینڈ کے 10، ڈیلاوائر کے 3 اور ڈی سی واشنٹنگن کے 3 الیکٹورل ووٹ بھی ہلیری کلنٹن کے حصے میں آئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی ہلیری کلنٹن پر فتح کی خبریں سامنے آتے ہی ڈالر کی قیمت گر گئی جب کہ ٹوکیو اسٹاک مارکیٹ میں بھی ساڑھے 5 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ اس کے علاوہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی دیکھنے میں آئی اور 750 پوائنٹس گر گئے، کینیڈین امیگریشن اسٹاک اور ایشنین اسٹاک مارکیٹ بھی کریش کر گئیں۔

صدارتی انتخاب میں ہلیری کلنٹن اور ٹرمپ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے اور دونوں ہی اپنی کامیابی کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ بلوم برگ کی طرف سے جاری نئے سروے میں ہلیری کو 44 اور ٹرمپ کو41 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے، فوکس نیوز کے سروے کے مطابق 48 فیصد لوگ ہلیری اور 44 فیصد ٹرمپ کے حمایتی ہیں جب کہ سی این این کے سروے  میں ریاست پنسلوینیا اور نیوہیمپشائر میں بھی ہیلری  آگے ہیں۔

ہلیری کلنٹن  نے عوام سے ووٹ دینے کی بھرپور اپیل کی ہے جب کہ امریکی خاتون اول مشل اوباما نے ہیلری کو صدر کے لئے بہترین انتخاب قراردیا، امریکی صدر اوباما نے بھی  ہلیری کا ساتھ دینے پرزور دیتے ہوئے کہا کہ ہم تفریق نہیں بلکہ ایک متحد امریکا چاہتے ہیں۔

امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدر منتخب ہو کر وہ ملک سے مذہبی انتہاپسندی کا خاتمہ کر دیں گے اور شامی پناہ گزینوں کی آمد روک دی جائے گی جب کہ انہوں نے ایک بار پھر میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر کا انتخاب الیکٹورل کالج کے ذریعے بالواسطہ طور پر ہوتا ہے اور جیتنے والے صدارتی امیدوار کو حتمی کامیابی کے لیے 538 الیکٹورل ووٹوں میں سے کم از کم 270  ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments