سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
کورونا وائرس نے سپریم کورٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا، سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کا کورونا ٹیسٹ کروایا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان بینچ نمبر ٹو کا حصہ تھے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ کے ملازم ظفر اقبال کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے اور وہ بھی قرنطینہ ہو گئے جب کہ سپریم کورٹ ڈسپنسری کے ڈاکٹر یاسر خان بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز۔
Facebook Comments HS


