بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کی سابق بیوی کی انسٹاگرام تصویروں نے دھوم مچا دی
ہندوستانی کرکٹر محمد شامی کی سابق اہلیہ حسین جہاں ایک اداکارہ، ماڈل اور ڈانسر بھی رہ چکی ہیں۔ محمد شامی اور حسین جہاں کے تعلقات سے دنیا واقف ہے اور اس کے بارے میں حسین جہاں بہت سی متنازع پوسٹس کرتی رہتی ہیں۔
تاہم حسین جہاں نے حال ہی میں اپنی کچھ تصویروں کے ذریعے انستاگرام پر دھوم مچا دی ہے
حسین جہاں نے اپنے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں زرد رنگ کی ساڑھی پہن رکھی ہے اور انہوں نے اپنے بالوں کو ہلکے سے گھما کر کے سائیڈ پارٹنگ کی ہے۔ ساڑھی پر سنہری کام ہوا ہے اور ساڑھی کی بارڈر بھی سنہری ہے۔ جس کی وجہ سے وہ کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ ان کے ساتھ ہی حسین جہاں نے گلے میں گولڈن نیکلس اور کانوں میں گولڈن ایئر رنگ کیری کئے ہیں۔
ایک انسٹاگرام پوسٹ میں حسین جہاں ڈارک گرین لباس میں قیامت ڈھا رہی ہیں۔ ان کا گاؤن کافی ڈیپ نیک اور تھائی سلٹ ہے۔ حسین جہاں نے اپنی آنکھوں پر بھاری میک اپ کیا ہے اور میرون رنگ کی لپ اسٹک لگائی ہے۔ اس لباس میں وہ کافی بے باک نظر آ رہی ہیں۔
حسین جہاں سرخ اور بادامی رنگ کی ساڑھی میں کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ ساڑھی میں حسین جہاں نے ایک الگ ہی لک اختیار کیا ہے۔ انہوں نے چشمہ بھی لگا رکھا ہے اور گلے میں گولڈن نیک پیس اوت ہاتھ میں برسلیٹ کیری کر رکھا ہے۔
انڈیا کے تیز گیند باز محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں جب سے اپنے شوہر سے تنازع کے بعد الگ ہوئی ہیں ، تبھی سے ان سے کئی لوگ ناراض ہیں اور سوشل میڈیا پر مسلسل انہیں ٹرول کیا جاتا ہے ۔ وہ جب بھی سوشل میڈیا پر کوئی تصویر یا ویڈیو اپ لوڈ کرتی ہیں ، تو لوگ انہیں ٹرول کرنے کا موقع نہیں جانے دیتے۔








