ڈونلڈ ٹرمپ کا عہدہ سنبھالتے ہی 30 لاکھ غیرملکیوں کو امریکا سے نکالنے کا اعلان


\"donald-trump-4\"

نیویارک: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ عہدہ سنبھالتے ہی غیرقانونی طور پر ملک میں مقیم 30 لاکھ افراد کو ملک بدر کردیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے 45ویں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے ملک میں قیام پذیر جرائم پیشہ افراد، تخریب کاروں، منشیات فروشوں اور اس قسم کے تقریباً 20 لاکھ لوگوں کو ملک سے نکالا جائے گا اور یہ تعداد 30 لاکھ بھی ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے غیر ملکی افراد کو ملک میں نہیں رکھا جائے گا اور ممکن ہے کہ جرائم میں ملوث افراد کو جیل میں بھی قید بھی کیا جاسکتا ہے۔

نومنتخب صدر نے اپنے انتخابی منشور میں شامل ایک اور وعدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میکسکو کے ساتھ سرحد پر باڑ لگانے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا لیکن یہ ضروری نہیں کہ ساری سرحد پر باڑ لگائی جائے تاہم بعض مقامات پر باڑ لگائی جاسکتی ہے اور میکسکو کی سرحد پر دیوار بنانے کو ضروری سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ 9 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مخالف جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کو حیران کن طور پر شکست دی تھی اوراب وہ امریکی قانون کے تحت 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments