صبا قمر فلم میں راک سٹار بنیں گی
پاکستانی ہدایت کار وجاہت روف اپنی کامیاب فلم ’کراچی سے لاہور‘ کے بعد اس کہانی کی طرح ایک نئی فلم بنانے جارہے ہیں جس میں اداکارہ صبا قمر راک سٹار کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔فلم میں ’کراچی سے لاہور‘ کی کاسٹ جیسے یاسر حسین، روبینہ اشرف اور بہروز سبزواری بھی کام کریں گے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کراچی سے لاہور کا سیکول ہی ہوگا۔البتہ اداکارہ صبا قمر اس بات سے اتفاق نہیں کرتیں۔
ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا ’مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ سب اس فلم کو سیکول کا نام کیوں دے رہے ہیں، یہ کراچی سے لاہور سے بالکل مختلف ہے اور اس فلم کی شوٹنگ کراچی میں نہیں بلکہ شمالی علاقوں میں کی جائے گی‘۔صبا کا مزید کہنا تھا کہ یہ فلم کراچی سے لاہور سے بہت بہتر ہوگی اور پرانی غلطیوں کو اس میں نہیں دہرایا جائیے گا۔
صبا کا فلم کی کہانی کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ایک غیر روایتی کہانی پر مبنی ہے۔’میں ایک راک اسٹار کا کردار ادا کر رہی ہوں، میرا تعلق ایک ٹوٹے ہوئے خاندان سے ہوتا ہے اور سکون حاصل کرنے کے لیے میں اپنا گھر چھوڑ دیتی ہوں‘۔کہانی کو دلچسپ کرتے ہوئے صبا نے مزید بتایا ’فلم میں میرا ایک بوائے فرینڈ بھی ہے جو مجھے نہیں سمجھ پاتا‘۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کے بوائے فرینڈ کا کردار کون ادا کر رہا ہے۔صبا قمر کے مطابق انہیں امید ہے کہ فلم شائقین کو پسند آئے گی۔
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).