پی آئی اے کے ہڑتال کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
حکومت نے ہڑتال کرنے والے پی آئی اے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی جب کہ جو ملازمین ہڑتال میں شریک نہیں ہوئے انہیں مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیراطلاعات پرویز رشید نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری اور ادارے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ملازمین نے ہڑتال ناکام بناکر عوام دوستی کا ثبوت دیا جب کہ وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ فرائض انجام دینے والے پی آئی اے کے ہیروز ہیں جنہیں جلد خوشخبری ملے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہڑتال کرنے والے پی آئی اے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).