قاضی فائز عیسٰی کیس: سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر


وکیل عدنان اقبال کی جانب سے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی جانے والی اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ مطیع اللہ جان نے جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں اپنی ٹویٹس کے ذریعئے اعلیٰ عدلیہ کی توہین کی ہے اور اس کے ججز کی توہین کرتے ہوئے ان کی غیر جانبداری پر سوال اٹھایا۔

پٹیشن میں پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پیمرا کو پابند کیا جائے کہ وہ مطیع اللہ جان کی کسی بھی ٹیلی ویژن شو میں شرکت پر پابندی عائد کرے۔ علاوہ ازیں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ مطیع اللہ جان سے انکی ٹویٹس فوری طور پر ڈیلیٹ کروا کر انہیں حکم دے کہ وہ قوم سے غیر مشروط معافی مانگیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صحافی کے خلاف آئین کی شق 204 اور توہین عدالت آرڈیننس 2003 کی دفعات 03، 04 اور05  کے تحت کارروائی کی جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments