ارطغرل غازی کے پاکستانی مداحوں کے لئے ایک اور مایوسی: ’’روشنی خاتون‘ کی بے باک تصاویر وائرل

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ترک ڈرامے ارطغرل غازی نے پاکستان میں شہرت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔ اس ڈرامے کے کرداروں میں مذہب اور  عسکری فتوحات کی آمیزش نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔ تاہم اس ڈرامے مین مختلف کردار نبھانے والے اداکاروں اور اداکاراﺅں کی حقیقی زندگی کی تصاویر سامنے آتی ہیں تو پاکستانیوں کے ارمانوں پر پانی پھر جاتا ہے اور وہ ان پر تنقید شروع کر دیتے ہیں۔

چند دن قبل حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اداکارہ اسریٰ بیلجک کی انتہائی چست اور مختصر لباس میں تصاویر سامنے آئیں تو پاکستانیوں نے انہیں جی بھر کر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اب اسی ڈرامے میں روشنی خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ ’بورکو کیراتلی ‘ کی مختصر لباس میں تصاویر نے پاکستانی مداحوں کی آنکھیں چندھیا دی ہیں۔

ان تصاویر میں بورکو کیراتلی نے بکنی، منی سکرٹ اور دیگر مختصر لباس پہن رکھے ہیں۔ ان کی ان تصاویر پر پاکستانی کمنٹس میں انہیں شرمندہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

سیف رحمان نامی شخص نے لکھا ہے کہ ”اگر تم مسلمان ہو تو تمہیں شرم آنی چاہیے۔ اللہ تمہیں ہدایت دے۔ آمین۔“

ورک نامی ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”منافقت اپنے عروج پر ہے۔ ایک طرف ترکی ارطغرل غازی جیسے ڈرامے دکھا کر چاہتا ہے کہ ہر کوئی سچا مسلمان بن جائے اور دوسری طرف خود ان کے لوگ یورپی باشندوں جیسا رہن سہن اپنائے ہوئے ہیں۔ ترکی آخر ہم سے کیا چاہتا ہے؟ وہ ہمیں جس چیز کی پیروی کرنے کو کہتا ہے، خود اس پر عمل کیوں نہیں کرتا؟“

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *