فکری تنوع، روشن خیالی اور نشاۃ ثانیہ۔ کیا اور کیسے

آج فیس بک پر ہمارے محترم دوست جناب جمشید اقبال کا فکری تنوع اور روشن خیالی اور اس کے رول ماڈل کے حوالے سے ایک شذرہ پڑھنے کو ملا۔ جمشید صاحب نے حسبِ معمول انتہائی بصیرت افروز اور فکر انگیز تجزیہ پیش کیا اور اس پر قارئین کو بھی دعوتِ اظہار دی ہے۔ اس موضوع پر کچھ کہنے سے پہلے ہم واضح کرتے چلیں کہ اگرچہ جمشید ہمارے بہت اچھے اور مہربان دوست ہیں، مگر ان کی کچھ باتوں سے

Read more

ہوائی جہاز میں

ہوائی جہاز تک پہنچتے پہنچتے تک جو ہوا سو ہوا لیکن جونہی جہاز میں داخل ہوئے تو یوں لگا کہ جوزف کونراڈ کے ناول لارڈ جم والے حاجیوں کے جہاز میں آ گئے ہیں، بس فرق اتنا ہے یہ والا ہوائی ہے۔ اپنی نشست تک پہنچے تو وہاں آب گینوں سی بزرگی بیٹھی تھی اور ہم سوچنے لگے کہ اگر ان کے ساتھ بیٹھ گئے تو یہ تو ہم جو کبھی ہڑبڑا کر اور کبھی بوکھلا کر اور کبھی سوتے

Read more

خدارا! پی ٹی وی کو تباہی سے بچا لیں

چند سال پہلے پی ٹی وی پر ترکی ڈرامہ ”ارطغرل“ اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا گیا۔ ارطغرل ڈرامہ ناظرین کی بہت زیادہ تعداد کو اٹریکٹ کرنے میں کامیاب ہوا۔ لیکن اس ڈرامے کو پی ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کرنے کی بجائے کسی پرائیویٹ ادارے کے یوٹیوب چینل پر نشر کیا گیا۔ جس کا فائدہ پی ٹی وی کو نہیں ہوا۔ اب بھی ایک اور ترکی ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کی منصوبہ بندی

Read more

ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کا سفرنامہ ”زبانِ یار مَن تُرکی“

بک کارنر جہلم ہمارے شہر سے نزدیک ترین کتابوں کا ایک بہت بڑا سٹور اور اس سے بھی بڑا اور منفرد اشاعتی ادارہ ہے۔ کتابوں کی تقریب رونمائی میں شرکت کے علاوہ بھی اکثر وہاں آنا جانا لگا رہتا ہے۔ چند دن پہلے ماہر لسانیات اور درجنوں کتابوں کے مصنف پروفیسر غازی علم الدین اور اپنے دوست ممتاز شاعر ذوالفقار علی اسد کی معیت میں بک کارنر جانے کا اتفاق ہوا۔ اسی دن ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کا سفرنامہ ”زبانِ

Read more

ہمارے ہیرو ہماری پہچان ہیں

یہ 2000 ء کی بات ہے سڈنی میں اولمپک گیمز کی گہما گہمی بام عروج پر تھی۔ کیونکہ دنیا بھر سے تیس لاکھ سے زائد کھلاڑی اور تماشائی سڈنی میں موجود تھے۔ مرکزی شہر کی گلیاں غیر ملکیوں سے بھری نظر آتی تھیں شہر کے اسی مرکزی علاقے میں ان دنوں میرا سٹور تھا جہاں اکثر مقامی گاہکوں کے ساتھ غیر ملکی بھی نظر آتے۔ انہی میں سے ایک غیر ملکی سے ایک دن میں نے سوال کیا ”آپ کا

Read more

افغان کتھا : قسط 02

پاکستان کی جانب طورخم باڈر پہنچنے کے بعد لگ بھگ تین منٹ کی مسافت طے کرنے کے بعد آپ ایک ایسی گلی میں داخل ہوتے ہیں جہاں دونوں اطراف کانٹے دار تاروں سے آپ کا سواگت کیا جاتا ہے۔ باڈر کے اندرونی حصے میں داخل ہونے کے بعد آپ کے پاسپورٹ اور ابتدائی طور پر آپ کے سامان کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ اس مختصر جانچ پڑتال کے بعد اگر آپ افغانی ہیں تو آپ سے کوئی پوچھ گچھ

Read more

جب فرانس کے ’مذہبی اور پرہیزگار‘ بادشاہ کو مسلمان افواج نے مصر میں قید کر کے آٹھ لاکھ دینار تاوان وصول کیا

تین جولائی 1250 کو مصر میں ایوبی کی افواج نے فرانس کے بادشاہ لوئس IX کو جنگ فارسکور میں شکست دے کر گرفتار کر لیا اور پھر انھیں مصر کے شہر منصورہ میں ابن لقمان کے گھر میں قید کر دیا۔

Read more

دبئی پاکستانیوں کو ویزے کیوں نہیں دے رہا؟

بالآخر دبئی کے ویزوں پر عمر چیمہ کا ولاگ سن لیا جس میں انہوں نے دبئی کے سفارتی اہلکاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ دبئی پاکستانیوں کو ویزے کیوں نہیں دے رہا ہے۔ اعتراضات کی فہرست ہماری قومی فہم سے تو بالاتر ہے۔ بہرحال چند موٹے موٹے اعتراضات کو دور کرنے کے لیے ہمارے پاس کچھ تجاویز موجود ہیں۔ اعتراضات کی بات کریں تو یہ بات تعجب خیز ہے کہ عرب شیخوں کو اس بات پر بھی اعتراض ہے

Read more

مصروفیت، کامیابی اور جان راک فیلر

نا معلوم مسئلہ نظام تعلیم کا تھا، زمانے کا یا خلل ہمارے دماغ کا تھا۔ مگر بچپن سے ہم نے استادوں اور بزرگوں سے تین بنیادی اصول سیکھے۔ 1۔ کامیاب آدمی کی نشانی یہ ہے کہ وہ مصروف ہوتا ہے۔ یعنی مصروف رہنا کامیابی کی نشانی ہے۔ اسے ہم مصروفیت پسندی کہتے ہیں۔ 2۔ کامیاب ہونے کے لیے ذہنی دباؤ برداشت کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے جتنا ذہنی دباؤ ہو گا، مطلب آپ زیادہ کامیابی کی طرف جا رہے ہیں۔

Read more

فاتح قسطنطنیہ سلطان محمد فاتح پر بننے والے ترک ڈرامے کا سحر

آج ہم آپ کو ایک بادشاہ ایک سلطان کی کہانی سناتے ہیں اور یہ کوئی فرضی کہانی نہیں ہے سچ مچ کی کہانی ہے لیکن جب آپ اس کہانی کا اختتام جان لیں گے آپ پر حیرت کے نئے جہان کھل جائیں گے کہانی سلطان کے محل سے شروع کرتے ہیں۔ سلطان کے خوبصورت محل کا منظر ہے سلطان جنگ پر ہے اور اس کے پیچھے اس کی غیرموجودگی میں سازشی وزیروں اور فوج نے بغاوت کردی ہے محل میں

Read more

استاد رشید

ہمیں یقین ہے کہ ترک شیرازی نے کبھی انسانی ہیلی کاپٹر نہیں دیکھا ہو گا۔ خدا بخشے، یہ ہمارے استاد رشید، ملک خدا بخش کی ذاتی ایجاد تھی۔ شہر میں اس ایجاد کا بہت شہرہ تھا اور دور دور سے لوگ اسے دیکھنے آتے تھے۔ بعد میں مقامی اسکولوں کے دیگر اساتذہ نے بھی ان کی نقالی کرتے ہوئے انسانی ہیلی کاپٹر تیار کیے مگر ان میں وہ بلند پروازی نہیں تھی۔ مگر وہ بات کہاں مولوی مدن کی سی۔

Read more

کیا مصری سیریز ’حشاشین‘ میں حسن بن صباح کی تصویر کشی تاریخی اعتبار سے درست ہے؟

تاریخی حوالوں کی طرح اس سیریز میں بھی اس گروہ کو دہشت گردی اور ’مسلح قتل سکواڈ‘ کا بانی دکھایا گیا ہے۔ تاہم یہ ایک ایسا الزام ہے جسے اسماعیلی مسترد کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس گروہ کے طریقوں میں جدید دہشت گردوں کے ساتھ کوئی مماثلت نہیں ہے کیوں کہ انھوں نے عام لوگوں کو نشانہ نہیں بنایا تھا۔

Read more

اسرائیل ایران جنگ میں پاکستانیوں کا کردار

تقریباً تمام معتبر خبر رساں اداروں کی خبر ہے کہ اسرائیل نے اصفہان میں میزائل فائر کیے ہیں جن کے توڑ کے لیے ایران کا ہوائی دفاعی نظام حرکت میں آیا، کچھ مبینہ وڈیوز بھی انٹرنیٹ پر گردش میں ہیں۔ مگر تا حال ایران کی طرف سے اس کی تردید یا توثیق ہونا باقی ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ کیا تھا جس کے رد عمل کے طور پر ایران نے 13 اپریل

Read more

حضرت خواجہ عبدالخالق گوجدوانی اور سلطان عثمان غازی

حضرت خواجہ عبدالخالق گوجدوانی قدس سرہ 12 ویں صدی عیسوی کے نامور اولیائے اکرام میں سے ایک تھے۔ آپؒ حضرت امام مالکؒ کی نسل سے تھے۔ آپؒ کے والد حضرت عبدالجمیلؒ بھی ایک ولی اللہ اور عارف تھے۔ آپؒ کا پایہ و مرتبہ بہت بلند تھا۔ کہا جاتا ہے کہ آپؒ کی حضرت خضر علیہ السلام سے دوستی تھی اور اکثر ان سے گفتگو اور بات چیت کیا کرتے تھے۔ آپؒ کے والد حضرت عبدالجمیلؒ بارہویں صدی کے اوائل میں

Read more

دو قومی نظریے کے بیانیے کے شیئر ہولڈرز – مکمل کالم

جس زمانے میں ہم اسکول میں پڑھتے تھے اُس زمانے میں ہمارے دماغ میں اپنے ملک سے متعلق ایک خاص قسم بیانیہ تھا، یہ بیانیہ دو قومی نظریے، ہندوستان دشمنی، مہا محب الوطنی اور پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے، جیسے نعروں پر مشتمل تھا۔ ریاست نے یہ بیانیہ تشکیل دیا تھا، نصاب میں یہی بیانیہ ہمیں رٹایا جاتا تھا، دائیں بازو کے دانشور اِس بیانیے کا پرچار کرتے تھے، بچوں کو اسی بیانیے سے جُڑی کہانیاں سنائی جاتی

Read more

پاکستانی سماج استاد کی عزت کیوں نہیں کرتا؟

پاکستانی سماج استاد کی عزت کیوں نہیں کرتا؟ پاکستانی سماج میں استاد کی عزت کیوں نہیں ہے؟ یہ وہ سوال ہے جو ہر مکتبہ فکر سے برابر اٹھایا جا رہا ہے۔ 5۔ اکتوبر ہر سال یوم استاد کے طور پر دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں استاد کی تکریم کے حوالے سے سیمینار اور محافل کا انتظام کیا جاتا ہے جہاں اساتذہ کی خدمات کا تحسین آمیز انداز میں نہ صرف اظہار کیا جاتا ہے بلکہ اساتذہ

Read more

جڑانوالہ: کیا روٹین کی پرزور مذمت ہی کافی ہے؟

جب سے پاکستان وجود میں آیا ہے آج تک اپنی موذی مسائل سے باہر نہیں نکل سکا۔ کہتے ہیں اگر بنیادوں میں نا انصافی کی اینٹیں لگ جائیں تو پوری عمارت لاقانونیت کا شکار ہوجاتی ہے۔ ہمارے ہاں بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ آج سانحہ جڑانوالہ کو رونما ہوئے سات دن ہو گئے ہیں لیکن مسائل وہیں جوں کے توں کھڑے ہیں۔ کون نہیں یہاں آیا حکومتی نمائندوں سے لے کر سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا تک ہر

Read more

زبان یار من ترکی ( حصہ دوئم)

ہم ایک بڑی اور پر تعیش کشتی پر سوار آبنائے فاسفورس کے نیلے پانیوں پر استنبول کے بیچوں بیچ محو سفر تھے۔ دنیا کے مختلف خطوں سے آئے سیاح کشتی کی چھت پر ایستادہ رنگین کرسیوں پر براجمان تھے اور استنبول کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ میرے سامنے والی سیٹ پر ایک خوش لباس سیاہ فام جوڑا موجود تھا۔ میں نے آدمی کو کیمرا دے کر تصویر بنانے کے لیے کہا تو اس نے بخوشی میری

Read more

محمد طارق کی کتاب: جمہوریت کیوں اور کیسے؟

میرے پاس یہ کتاب مطالعہ اور تبصرے کے لیے آئی تو موضوع دیکھ کر لگا کہ ایک خشک قسم کی کتاب ہو گی اور شاید اسے پڑھنے میں دل نہ لگے لیکن یہ معلوماتی ہونے کے ساتھ دلچسپ بھی ہے۔ مصنف نے سیاست کی تعریف کچھ یوں کی ہے کہ مل جل کر گروپ کی شکل میں کسی کام کو پایہ انجام تک پہنچایا جائے۔ جیسے ایک فٹ بال ٹیم میں مختلف کھلاڑی ہوتے ہیں لیکن ان سب کا ہدف

Read more

مزاحمت، تخلیق اور سیاسی شعور میں تعلق

کچھ حلقوں میں ان دنوں مزاحمتی ادب کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔ غالباً تقاضا یہ ہے کہ ان احباب کے حالیہ سیاسی نقطہ نظر کی حمایت کی جائے۔ گویا تخلیقی عمل بھی کسی خانہ ساز لیڈر کی میز پر رکھی نیلی پیلی پنسلوں کا فرومایہ ڈھیر ہے جو کسی کاٹھ کے ارطغرل کی خواہش کے تابع حرکت میں آئے اور اس کے کاسہ سر کے خلائے بسیط میں اٹھتے ہذیانی بخارات کو جنبش کلک سے حسب ضرورت خد و

Read more

ترکی کے صدارتی انتخابات معرکۂ حق و باطل نہیں

ترکی کے حالیہ صدارتی انتخابات میں دو انتخابی اتحاد ایک دوسرے کے مدمقابل تھے۔ ایک طرف مرد آہن طیب اردوان جمہوری اتحاد کی طرف سے میدان میں اترے جبکہ دوسری طرف ملی اتحاد تھا جس کے امیدوار کمال کلیش کاردو (المعروف کے کے ) سیکولر جماعت ریپبلیکن پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں۔ ایک رومانوی تصور عام ہے کہ عثمانی سلطنت میں سب رعایا بالخصوص مسلمان چین کی بانسری بجایا کرتے تھے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں مسلسل نسلی،

Read more

ہے عیاں شورش انصاف کے افسانے سے

ہم حسب سابق، ہر کمال را زوال است، کے سبق سے سبق حاصل کرنے پر اب بھی آمادہ نہیں ہوئے۔ دیگر جماعتوں کی طرح تحریک انصاف بھی ایک طویل مایوس کن سفر کے بعد 2012ء میں باطفیل دست شفقت ظفر یاب ہوئی۔ مقبولیت و جنونیت کا جادو کچھ ایسے سر چڑھ کر بولا کہ خان صاحب تکبر و نرگسیت کا پیکر بن بیٹھے۔ ادھر چاہنے والوں نے شخصیت پرستی کے تمام ریکارڈ توڑے اور انہیں ہر خامی کے ساتھ قبول

Read more

سندھی عمران خان کے مخالف کیوں؟

2018 کے الیکشن کے دوران عمران خان جب الادین پارک کراچی میں پی ٹی آئی کے سیاسی جلسے سے خطاب کر ہے تھے تو اس دوران عمران خان کے الفاظ کچھ یوں تھے ”کراچی پر اندرون سندھ سے لوگ آ کر حکومت کرتے ہیں“ ۔ یہ الفاظ معمولی نہیں تھے اور یہ الفاظ اس شخص کے تھے جو خود اپنے آپ کے ملکی رہنما ہونے کا دعویٰ کیا کرتا تھا۔ اس وقت شاید عمران خان یہ بھول گئے تھے کہ

Read more

حقیقت پر مبنی فیصلے یا جذبات کے اندھیرے میں اٹھائے قدم

ہمارے پاس وسائل کی قلت ہے، مادی طاقت و قوت کا فقدان ہے اور جو تھوڑا بہت ہے بھی تو وہ انہیں کا مرہون منت ہے جن کے خلاف ہم برسر پیکار ہونے کی سوچ رکھتے ہیں۔ جتنی بھی طاقتیں تشدد کی راہ پر چلی ہیں وہ اپنے مطلوبہ مقاصد تو حاصل نا کر سکی ہیں لیکن خود مٹ گئی ہیں۔ خود ساختہ بڑے بڑے سورماؤں سے لے کر چھوٹے چھوٹے مصنوعی دلاور تک ہر ایک نے وقتی تباہی تو

Read more

ترکیہ میں رن آف الیکشن

ترکیہ میں 14 مئی کو صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کر سکا جس کے بعد دوسرا مرحلہ 28 مئی کو منعقد ہو گا۔ صدارتی انتخاب میں جیت کے لیے امیدوار کو 50 فیصد جمع ایک کی اکثریت حاصل کرنی ہوتی ہے۔ ایسا نہ ہونے کی صورت میں رن آف الیکشن ہوتا ہے جس میں پہلے دو امیدواروں میں مقابلہ ہوتا ہے اور اس میں جیتنے والا صدر بن جاتا ہے۔ ترکیہ میں سو سال

Read more

آٹا، چینی اور ٹم ہارٹن

حالات اس سے بد تر بھی ہو سکتے ہیں کہ جب لوگ دنیا کی مہنگی کافی پینے کے لیے قطاروں میں لگ جائیں اور صرف یہ بتانے کے لیے ہمارا تعلق اس اسی فیصد لوگوں سے نہیں جن بیچاروں کی روٹی پوری نہیں ہو رہی یعنی دو قومی نظریہ امیر اور غریب۔ بنیادی طور پر ہم بے شناختے لوگ ہیں مغلوب قوم کی نشانی یہ ہوتی ہے کہ اسے اپنی ذات کا بھی علم نہیں ہوتا وہ سکون دیواروں سے

Read more

دانش اور دھوکے- دوسرا حصہ

اس بار کی آتش بازی لوگوں کے لئے بہت بڑا سرپرائز ہو گی۔ جوں ہی گھڑیال کی سوئی، سوئی پہ چڑھے گی آسمان رنگ و نور میں نہا جائے گا۔ یہ سن کر سب کی باچھیں کھل اٹھیں اور لوگ بیتابی سے بارہ بجنے کا انتظار کرنے لگے۔ باسط نے بھی میری طرف دیکھ کر اندھیرے میں دندیاں چمکائیں۔ اب کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا تھا۔ لوگ یک آواز ہو کر بیتابی سے الٹی گنتی گننے لگے۔ دس، نو، آٹھ،

Read more

میرا اسلامی فٹ بالی سپنا ادھورا رہ گیا

پوری دنیا فٹ بال کے سب سے عظیم الشان مقابلوں سے لطف اندوز ہو رہی ہے، لیکن پاکستانی بدوؤں نے جس طرح اس میں مذہب کو گھسیڑا ہے، اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ مسلم مراکش کے ہاتھوں غیر مسلم بیلجیم، اسپین اور پرتگال کی شکست کے بعد تو رگ حمیت ایسی پھڑکی، جیسے طارق بن زیاد اندلس کے ساحلوں پر کھڑا، کشتیاں جلائے للکار رہا ہو۔ ان کو لگا کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو بذریعہ فٹ بال، پچھلے

Read more

فہد مصطفی کا گووندا کے پاؤں چھونا

فلم فیئر مڈل ایسٹ ایوارڈز کی تقریب ابھی حال ہی میں دبئی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں انڈیا اور پاکستان کے بھی فن کار موجود تھے جن میں پاکستان کی طرف سے فہد مصطفی اور ہمایوں سعید کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جب کہ انڈیا کی طرف سے رنویر سنگھ، ارجن کپور، ایوشمن کھرانا اور دوسرے بالی ووڈ ستارے تقریب میں موجود تھے۔ مشہور فلمی اداکار گووندا بھی مہمان خصوصی کے طور پر محفل میں موجود تھے۔

فہد مصطفی نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد تقریر کی اور سامنے بیٹھے گووندا کی تعریف کرنی شروع کر دی کہ گووندا نے کس طرح انہیں انسپائر کیا۔ مزاحیہ اداکاری انہوں نے گووندا کی فلمیں دیکھ کر شروع کی۔ پھر فہد مصطفی اسٹیج سے اترے اور گووندا کے پیروں کو ہاتھ لگایا۔ گووندا نے بھی کھڑے ہو کر فہد مصطفی کو مبارکباد دی اور دونوں گرم جوشی سے گلے ملے۔

Read more

مسلمانوں کے عروج و زوال کی داستان

اسلام سے پہلے کی عرب تہذیب و تمدن نے انسانی تہذیب کی ترقی اور نشوونما میں کوئی اہم کردار ادا نہیں کیا تھا۔ اس زمانے میں یونان کی تہذیب انسانی اقدار کی نشوونما میں کچھ نہ کچھ قدرے بہتر کرنے کے لیے کردار ادا کر رہی تھی۔ یونانی فلاسفرز کے نظریات و خیالات کا بہت بڑا چرچا تھا۔ یونان اس زمانے میں بطور ایک سلطنت کے روپ میں دنیا کے سامنے ظہور پذیر ہوا۔ اس کے ساتھ روم کا بھی

Read more

دا لیجنڈ آف مولا جٹ: فلم ریویو

گزشتہ سے پیوستہ دور حکومت میں جہاں ملک میں امن و امان کی صورتحال میں تسلی بخش اضافہ ہوا تھا وہیں پاکستانی سنیما نے ایک بار پھر بھرپور انداز میں سر اٹھانا شروع کیا تھا، ہر ہفتے، ہر مہینے کوئی نہ کوئی نئی پاکستانی فلم سینماز کی زینت بنتی تھی۔ میں نے بھی تب آنرز میں نیا نیا فلم میڈیا کا مضمون پڑھ رکھا تھا سو آئے روز فلموں پہ بڑے اچھے تبصرے کر لیتا تھا مگر پھر ایک فاشسٹ

Read more

بپا جانی اور”روحونیت”کے پرچارک عمران خان میں فرق تلاش کریں

درجنوں پرائیویٹ ٹی وی چینلز، تیز ترین انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا کے اس جدید ترین دور میں آپ کچھ بھی چھپا نہیں رہ سکتا، ہم ایک ایسے دور میں داخل ہوچکے ہیں کہ جس بندے کے پاس بھی اپنا اسمارٹ فون ہے وہ ایک طرح سے اپنے میڈیا ہاؤس کا مالک ہے کہیں بھی کچھ ایسا رونما ہوتا ہے جو اس کے حساب سے غلط ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہیے تو وہ فوری طور پر اپنے اسمارٹ فون

Read more

تاریخ نویسی، کہانی نویسی اور تاریخ نگاری

ہمارے یہاں ٹیکسٹ بکس میں چھپی ہسٹری اکثر اوقات سیاسی لطیفوں کے لئے استعمال کی جاتی ہے، سرکاری اعداد و شمار کا معاملہ بھی ایسا ہی سمجھا جاتا ہے، دور کیوں جائیں کرونا میں عام گلی محلے کی پان کی دکانوں اور بسوں میں سفر کرنے والے عام مسافروں سے یہی سنے کو ملا کہ کرونا کوئی خطرناک وبا نہیں، حکومت باہر سے پیسے پکڑ رہی ہے وغیرہ وغیرہ، تو سرکاری سچ اور لوگوں نے اس کو کتنا سنجیدہ لینا

Read more

مسیحا خود نفسیاتی مریض ہے

پی ٹی آئی اور عمران خان کے پیروکاروں کو پختہ یقین ہے کہ پاکستان کے مسائل کے حل کے لئے جس آسمانی تحفے اور مسیحا کی اشد ضرورت تھی، عمران خان اس مسیحا کے مطلوبہ معیار پر پورا اترتا ہے۔ یہی وہ عظیم رہنما ہے جو وطن عزیز کو مشکلات کے گرداب سے نکال کر ترقی و خوشحالی، سلامتی، اور عظمت کی بلندی سے ہمکنار کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ یہی وہ واحد سیاستدان ہے جس کا دامن بددیانتی، چوری

Read more

خطرناک (1974) کے مکالمے …

View post 1974ء کا برس ہماری قومی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوا۔ اس سال 22 سے 24 فروری تک لاہور میں اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد ہوئی۔ لاہور کی بادشاہی مسجد میں اسلامی سربراہان نے نمازِ جمعہ ادا کی۔ اسلامیانِ پاکستان نے مسلم امہ کی قیادت کے لئے دیدہ و دل فرش راہ کر دیے۔ کانفرنس کے آغاز سے قبل وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے بنگلہ دیش کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ گویا پاکستان رسمی طور

Read more

پی ٹی آئی کی ٹیلی تھون اور پریوں کے دیس کیلئے عطیات کا عہد

30 اکتوبر 2011 کو مینارِ پاکستان لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (PTI) کا پہلا میگا ایونٹ ہوا تو میں نے پی ٹی آئی کو پاکستان کی تاریخ میں بہترین کارکردگی کا حامل ٹروپے کے طور پر تسلیم کر لیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی اداکاری کی پرفارمنس اتنی پختہ ہو گئی کہ اب تو وہ حقیقت سے بھی تجاوز کرتی محسوس ہوتی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی پرفارمنس تو بازنطینی تھیٹر کے اس

Read more

مقبول عوامی لیڈروں کی مشترکہ خصوصیات

ڈونلڈ ٹرمپ، جیر بالسونیرو، ولادی میر پیوتن، نریندرا مودی، طیب اردگان، اور عمران خان جیسے مقبول عوامی لیڈروں میں جو مشترک صفات پائی جاتی ہیں، وہ ہیں :ذاتی کرشمہ، انانیت، قوم پرستانہ قدامت پسندی، مردانہ قسم کی پارسائی اور آشکار جنس پسندی۔ وہ سیاسی طریقے جو ان کی مقبولیت میں اضافہ کرتے ہیں، ان میں ’عام آدمی‘ کو بد عنوان اشرافیہ ’سے بچانے کے مربیانہ وعدے، مذہبی اکثریت پر انحصار، اخلاقی پولیسنگ، اختلاف رائے کو برداشت نہ کرنا اور ایک

Read more

فنون لطیفہ اور مذہبی رویے

اس سے بڑا لطیفہ کیا ہو گا کہ ارطغرل اور حلیمہ کے ”شرعی معانقے“ ، بانو کے عاشق سپاہی کے ساتھ بسر کی گئی ”شرعی رات“ ، حلیمہ کے ہاں بچے کی پیدائش کے ”شرعی“ مناظر دیکھنے والے مذہبی لوگ آج ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کو فروغ دینے اور ٹیکس چھوٹ دینے پر سیخ پا ہو رہے ہیں۔ بڑے وثوق کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ اس ”اسلامی ڈرامے“ کو علما اور مدارس کے طلبا نے بھرپور دیکھا ہے جو

Read more

ارطغرل ثانی

اب کسی کو نہیں معلوم کہ کیا ہونا ہے، فرزیں سے بھی پوشیدہ ہے شاطر کا ارادہ، فیصلہ ساز خود گومگو  کے عالم میں ہے، ’ارادے باندھتا ہوں سوچتا ہوں توڑ دیتا ہوں‘ والی کیفیت ہے، مقتدرہ خود بحرِ گمان میں غوطہ زن ہے، ہم ناتوانوں کی تو بات ہی چھوڑیے۔ ابھی کچھ دن پہلے کی بات ہے، ہر طرف ایک ڈاکٹرائن کا چرچا تھا جسے دہائیوں کے تجربے کا نچوڑ بتایا جا رہا تھا، جس کی روشنی میں بڑے

Read more

کیا بین الاقوامی فلموں پر پابندی لگا کر ہی پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی ممکن ہو گی؟

کووڈ کی عالمی وبا کے بعد یقیناً یہ ایک خوش آئند بات تھی کہ سینما گھروں میں ایک مرتبہ پھر پاکستان فلمیں دیکھی جا سکیں گی لیکن اس کے باوجود پاکستانی فلم انڈسٹری ایک بار پھر ناقدری اور ناانصافی کا رونا رو رہی ہے۔ اس کی وجہ کیا ہے؟

Read more

ویڈیوز اور آج کے ٹیپو اور میر جعفر

آج کل کی موبائل اور سٹریمنگ سروسز کو استعمال کرنے والی جنریشن کو شاید اس زمانے کے بارے میں علم نہ ہو جب وی سی آر عام ہوا کرتا تھا اور ہر مارکیٹ میں فلموں کی ایک دو دکانیں ضرور ہوا کرتی تھیں جہاں سے فلمیں کرائے پر دستیاب ہوجاتی تھیں۔ انڈین فلموں پر سرکاری طور پر سینما میں پابندی تھی۔ لیکن اس کے باوجود ان کرائے کی فلموں کی وساطت سے ہندی فلموں کا دھندا کبھی بھی اس پاک

Read more

ترکوں کی پاکستان سے محبت کو نظر لگانے والے منحوس

ہمارے شہر میں ترکش ڈونر کباب کی شاپ کھلی تو میں اکثر وہاں ڈونر لینے جاتا۔ ڈونر بنانے والی یلدیز بہت اخلاق والی تھی۔ ایک دن میں نے یوں ہی کہہ دیا کہ مجھے ترکش چائے بہت پسند ہے کیا تم لوگ ترکش چائے نہیں بناتے۔ وہ فوراً بولی اچھا مجھے بس پانچ منٹ دو میں ابھی بنا کر لاتی ہوں۔ چائے پینے کے بعد میں نے بل ادا کرنے کے لئے پرس نکالا۔ وہ بولی نہ نہ ہم چائے

Read more

ترک خواتین کی ویڈیوز اور ہراسانی کے معاملے نے ترکی میں پاکستانی شہریوں کی زندگی کیسے متاثر کی؟

بعض پاکستانی صارفین نے سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز اپ لوڈ کیں جن میں وہ استنبول کی گلیوں میں ترک خواتین کا پیچھا کر رہے ہیں، بغیر اجازت انھیں فلم بند کر رہے ہیں اور خود کو کسی سلیبرٹی کی طرح پیش کر رہے ہیں۔

Read more

سلطنت عثمانیہ: ارطغرل کون تھے؟

ارطغرل غازی کے نام سے ایک ترک ڈرامہ حال ہی میں پاکستان ٹیلی ویژن پر اردو زبان میں نشر کیا جا رہا ہے۔ لیکن دنیا بھر میں مقبول اس ڈرامے کے مرکزی کردار ارطغرل اور سلطنت عثمانیہ سے ان کے تعلق کے بارے میں لوگ آخر کس حد تک واقف ہیں؟

Read more

ارطغرل شغرل ثنا خوان تقدیس مشرق یہاں ہیں

ثنا خوان تقدیس مشرق کہاں ہیں؟ کہتے ہیں کہ ہر کچھ عرصے کے بعد تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے، تاریخ کا اپنے آپ کو دہرانے کا ٹائم پیریڈ آج تک فائنلائز نہیں ہو سکا، اس سلسلے میں تاریخ دانوں اور اسکالرز کی آراء میں کافی اختلاف پایا جاتا ہے، یہ بھی ضروری نہیں کہ آپ ہر مفروضے کی چھان پھٹک کے لئے مشہور، کھاتے پیتے اور رجے پجے الفاظ کے کھلاڑیوں کی طرف دیکھنا شروع کر دیں، اگر آپ

Read more

جب عثمانی سلطنت توڑتے توڑتے روس گرم پانیوں تک پہنچا

بحیرہ اسود کے گرم پانیوں پر قائم بندرگاہوں تک رسائی کی جنگ جو تین صدیوں پر محیط ہے۔ روس، ترک جنگیں سلطنت عثمانیہ کے زوال کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان کے نتیجے میں روس کا عثمانی علاقے میں اثر و رسوخ بڑھتا گیا اور وہ اپنی یورپی سرحدوں کو جنوب میں بحرہ اسود تک پھیلانے میں کامیاب رہا جس سے یہ سیاسی اور تجارتی طاقت بنا۔

Read more

سیاسی نرگسیت اور ابھرتی شدت پسندی

مجھے پروفیسر مبارک حیدر کی شہرہ آفاق کتاب تہذیبی نرگسیت ہر اس موقع پر یاد آتی ہے جب کبھی میں پاکستان کے نوجوانوں کو پاکستان کو اسلامی قلعہ بنانے، ارطغرل غازی دیکھنے کے بعد دنیا پر اسلامی پرچم لہرانے اور مغربی دنیا کو نیست و نابود کرنے کا پلان بناتے پھرتے دیکھتا ہوں۔ دراصل یہ اخذ ہے اس کاوش کا جس میں ایک مذہب کو قوم بنانے کی کوشش میں کن کن طریقوں سے اسے نرگیست میں مبتلا کر دیا

Read more

سلطنت مغلیہ کی کابینہ کا آخری اجلاس

آج سلطنت مغلیہ کے دور ارطغرل ثانی کی کابینہ کا آخری اجلاس دیوان خاص میں منعقد ہواء۔ جس کی صدارت سلطنت مغلیہ کے بلا شرکت غیرے آخری وزیراعظم ارطغرل ثانی، غازی ال پارلیمان سلطان کپتان خان المعروف استاد جی نے کی۔ اجلاس کے شروع میں وزیر اطلاعات و نشریات باتو خان نے اجلاس کو بتایا کہ گزشتہ تین سالوں میں حکومت کی کارکردگی ہر محکمے میں انتہائی اعلی رہی۔ انہوں نے اپنے محکمے کے اعداد و شمار ثبوت کے طور پر

Read more

عمران خان: تحریکِ انصاف کا کپتان پہلی اننگز میں ہٹ وکٹ؟

عمران خان نے جب 1996 میں اپنی سیاسی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف بنائی تھی تو اس وقت انھیں شاید یہ اندازہ نہیں تھا کہ گیارہ کھلاڑیوں کی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنے اور ملکی سطح پر ایک سیاسی جماعت چلانے میں کیا فرق ہے۔

Read more

ارطغرل ڈرامے کی حلیمہ سلطان بھی جسم کی نمائش کی شوقین نکلی

یہ ہمارے ہیروز ایسے کیوں نکلتے ہیں جنہیں ہم پوجنے کی حد تک پیار کرنے لگتے ہیں وہی ہمیں اپنے کرتوتوں سے مایوس کیوں کر ڈالتے ہیں؟ آخر یہ اقتدار اور پیسے کے حصول کے لیے کسی بھی حد تک کیوں چلے جاتے ہیں؟ حال ہی میں کچھ ایسا عجیب سا ہوا ہے جس سے ہمارے پاکستانی مردوں کے دل بری طرح سے چکنا چور ہو گئے ہیں، ارمانوں پر اوس پڑ گئی، آنسو تھمنے کا نام نہیں لے رہے

Read more

تنگ نظر معاشرہ

معاشرے کا ایک ملک کو آگے لے جانے میں بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ معاشرے آپس میں مل کر کلچرز بناتے ہیں۔ اور پھر یہ کلچرز ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔ معاشرے اور کلچرز کے اندر لوگوں کے عادات و اطوار آتے ہیں۔ ان عادات و اطوار کا ملک کے لئے یا تو فائدہ ہوتا یا نقصان، پاکستان کی اگر بات کی جائے، ان میں انتہا درجے کی تنگ نظری پائی جاتی ہے۔ تنگ نظری کا مظاہرہ بہت ساری چیزوں

Read more

ارطغرل کی اداکارہ اسراء بِلگِچ کو ’برا‘ کا اشتہار کرنے پر پاکستانی صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا

انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر پاکستانی صارفین کو اشتہار سے زیادہ ماڈل پر اعتراض ہے کیونکہ ماڈل ترک ڈرامے ارطغرل میں حلیمے سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسراء بِلگِچ ہیں جن کے پاکستان میں لاکھوں مداح ہیں۔

Read more

خان صاحب اور ارطغرل!

آپ کو یاد ہو گا سال دو قبل وزیر اعظم عمران خان نے تاریخی ترک ڈرامے ”ارطغرل غازی“ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں کو یہ ڈرامہ دیکھنے کی بہت زور و شور سے ترغیب دی تھی۔ میں نے ارطغرل ڈرامہ سے پہلے کبھی بھی کوئی ڈرامہ نہیں دیکھا تھا، بلکہ یہ بھی نہیں جانتا تھا کہ ڈرامہ کیا ہوتا ہے اور فلم کیا ہوتی ہے اور ان دونوں کے بیچ فرق کیا ہے۔ یہ تو

Read more

مسجدِ اقصیٰ، بابری مسجد اور پشاور کی مسجد

غلامی کیا ہے؟ یہ صرف کشمیری ہی بتا سکتے ہیں۔ کشمیر کہ جہاں انسانوں کو انسان نہیں سمجھا جاتا۔ جہاں کے لوگ مجبور ہیں کہ وہ اپنے کاروبار، باغات، فصلیں، تجارت، تحفظ، عزت و ناموس سب کچھ پامال ہوتے دیکھیں۔ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہم بھی کر رہے ہیں لیکن ہم کہاں اور کشمیریوں کے دکھ کہاں! ۔ ہماری مثال اس شخص جیسی ہے جو دور سے کسی کو آگ میں جلتے دیکھ کر اظہار ہمدردی کرتا ہے۔ اس

Read more

حوریم سلطان: یوکرین کی روکسیلانا جو سلطنت عثمانیہ کی حوریم سلطان بنیں

مورخین کے مطابق سنہ 1520 میں حوریم سلطان سے لے کر 17ویں صدی کے وسط میں قُسم سلطان کی موت تک سلطنت عثمانیہ کئی اعتبار سے ان خواتین کے زیراثر تھی جن کی طاقت کی بنیاد اس بات پر تھی کہ وہ اپنے دور میں سلطان کی پسندیدہ کنیزیں تھیں۔

Read more

اسرائیل کے صدر کی ترکی کی سر زمین پر آمد اور مسلم امہ پریشان حال

اس وقت اسرائیل کے صدر ترکی کی پاک سرزمین جو کبھی سلطنت عثمانیہ کہلایا کرتی تھی کے دورے پر ہیں اور ان کا وہاں بہت پرتپاک استقبال کیا گیا اور یہ معما سمجھ سے بالاتر ہے کہ ہمارے بنیادی تصور کے مطابق ”یہود و نصاریٰ کبھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے“ کے باوجود انہیں جی آیاں نوں کیوں کہا گیا؟ جبکہ ہمیں ترکی والوں نے ارطغرل ڈرامہ تحفے میں پیش کیا ہوا ہے جس کے متعلق عمران خان نے بھی

Read more

حلیمہ سلطان اور بدقسمت کپتان

اس بات پر تو سب متفق ہیں کہ کپتان کے سینے میں قوم کا بے پایاں غم ہے۔ وہ صدق دل سے اس بدقسمت قوم کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہے۔ ورنہ وہ صرف کمنٹری کر کے ہی سالانہ اربوں ڈالر کما سکتا تھا۔ اور جتنا وہ ہینڈسم ہے، وہ ماڈلنگ کر کے اس سے ڈبل رقم کما سکتا تھا اور بادشاہوں کی طرح عیش و عشرت میں ساری زندگی بسر کر سکتا تھا۔ اور کچھ نہ بھی کرتا تو برطانیہ میں ہی رک جاتا جہاں بڑے بڑے لارڈ اس کی قدم بوسی کو اپنے لیے اعزاز جانتے تھے۔ سوشل میڈیا کے مطابق لارڈ گولڈ سمتھ کے ترکے سے ہی جمائما کو بارہ ہزار کروڑ پاؤنڈ سٹرلنگ (یعنی ایک کھرب بیس ارب پاؤنڈ یا ایک کھرب ساٹھ ارب ڈالر) ملے تھے۔ یہ ان کے مختصر سے خاندان کی سات کیا چودہ پشتوں کو بھی شاہی زندگی گزارنے کو کافی ہوتے۔ کپتان نے اپنی قوم کی خاطر یہ سب دولت ٹھکرا کر وطن لوٹنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن بدقسمتی سے اس بدقسمت قوم کا سردار بننے کے بعد وہ نہایت نیک نیتی سے جو بھی قدم اٹھاتا ہے وہ الٹا گلے پڑے جاتا ہے۔

اب ارطغرل کے معاملے کو ہی دیکھ لیں۔ کپتان نے یہ سوچ کر یہ ڈرامہ اردو میں ڈبنگ کروا کر پی ٹی وی پر ڈالا تھا کہ بدتمیز اردو میڈیم والی قوم بھی جذبہ جہاد سے سرشار ہو گی اور اس کے دل میں صلیبی لڑاکوں کے کشتوں کے پشتے لگانے کا عزم لہریں لے لے کر بیدار ہو گا۔

اس کے بعد پہلے تو عرب ہی ناراض ہو گئے کہ اصل مجاہدین ہم ہیں لیکن کپتان پاکستانیوں کو ترکوں سے عقیدت میں مبتلا کر رہا ہے، حالانکہ اسلام ہے ہی خالص عرب کی چیز، اور عربوں کے گھوڑے بھی زیادہ اعلیٰ نسل کے مانے جاتے ہیں تو پھر ان کے ہوتے ہوئے ترکوں کو کیوں رول ماڈل قرار دیا جا رہا ہے۔

Read more

اقتدار کی منتقلی اور نیا مرد آہن

میں اب گھر کیسے پہنچوں گا۔ ؟ کوئی گاڑی نہیں بھیج سکتے۔ ؟ کیا آپ نہیں آسکتے۔ ؟ ہمارے آگے امیگریشن کے لئے قطار میں کھڑا ایک فرانسیسی پریشانی کے عالم میں فون پر کسی سے گفتگو کر رہا تھا۔ اس وقت اندازہ نہیں ہوا کہ باہر کیا منظر ہے۔ لیکن تھوڑی ہی دیر بعد یہی سوالات ہماری زبان پر بھی تھے۔ رات دس بجے برکینا فاسو کے ائر پورٹ پر اترے تو بس میں بیٹھ کر لاؤنج میں آنے

Read more

اپنی آنکھ کا شہتیر

تیس جنوری بروز اتوار 2022 ؁ پشاور میں دو پادریوں کو گولیوں کا نشانہ بنا دیا گیا جس میں ایک پادری صاحب سراج ولیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ میڈیا کے مطابق دہشت گرد گھات لگائے قریب ایک چھوٹے چرچ سے عبادت ختم ہونے کا انتظار کر رہے تھے جیسے ہی یہ لوگ چرچ سے باہر نکلے تو دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ یہ اس سال کا

Read more

جب ’قسمت کی دیوی‘ نے طوائف گلی کی تھیوڈورا کو سلطنت روم کی ملکہ بنا دیا

استنبول کی ’طوائف گلی‘ کی ناچنے والی تھیوڈورا چند ہی برسوں میں سلطنت روم کی ملکہ بن چکی تھی۔ اسے آج تک ایک طاقتور ملکہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جس نے تین براعظموں پر پھیلی اس زمانے کی سلطنت روم پر دو دہائیوں تک اپنے شوہر شہنشاہ جسٹینین کے ساتھ مل کر راج کیا۔

Read more

پاکستان اور دوسرے ممالک کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا تقابلی جائزہ

آج سے بیس تیس پہلے زمانہ طالبعلمی میں جب سو کے اٹھتے تھے تو پی ٹی وی پر قرآن پاک کی ترجمے کے ساتھ تلاوت لگا کرتی تھی، دعا ہوا کرتی تھی اور پھر صبح کی نشریات کا آغاز نعت سے ہوا کرتا تھا، بچوں کے لیے کارٹون اور بڑوں کے لیے معلوماتی پروگرام ہوا کرتے تھے۔ مستنصر حسین تارڑ جیسے ادیب لوگ اس ٹرانسمیشن کو ہوسٹ کیا کرتے تھے۔ شام چار بجے بچوں کے لیے ڈرامے اور رات آٹھ

Read more

شہزادہ سلیمان کے اقدامات اور فواد چوہدری کے بیانات کا تجزیہ

بزرگوں سے سنی ہوئیں حکایات اور شہزادوں کی کہانیاں بچپن سے فطرت میں گوندھے ہوئے آٹے میں نمک کی طرح گھلی ملی ہوتی ہیں۔ انہی کہانیوں کی وجہ ہمیں بچپن سے بادشاہ اور شہزادے اچھے لگنے لگتے ہیں۔ بادشاہ اور شہزادے حقیقت میں کیسے ہوتے ہیں؟ بہت کم لوگ جانتے ہیں (یہی کم جانے جانا ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتا ہے ) ۔ لیکن ہمارا تصوراتی بادشاہ اور شہزادہ خوبصورت دیالو مددگار رحم دل اور محبت کرنے والا

Read more

مفروضہ خوشحالی کے دعوے اور کساد بازاری

عمران حکومت کے بارے میں سب اچھا کا ماحول بنانے والے ترجمانوں کی فوج ظفر موج اصرار کئے جارہی ہے کہ رواں برس ہمارے ہاں کئی زرعی اجناس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ دیہات میں اس کی بدولت خوش حالی کی طاقت ور لہر نمودار ہوئی۔ مفروضہ خوش حالی کو موٹرسائیکلوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے اجاگر کیا جارہا ہے۔ شوکت ترین صاحب کا دعویٰ یہ بھی ہے کہ فقط دیہات ہی نہیں ہمارے

Read more

تقریب پذیرائی سے پہلے ضروری تھا

وزیراعظم نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر سری لنکن انجینئر کی جان بچانے والے پاکستانی شہری ملک عدنان کے اعزاز وزیراعظم ہاوٴس میں منعقد کی جانے والی تقریب پذیرائی کی ستائش ہر کوئی کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے ملک عدنان کی جوانمردی، جگر کاوی اور بے مثال بہادری کی بجا تعریف کی۔ ملک کے بیشتر حلقے اس بہادر جوان کی تعریف میں رطب اللسان ہیں۔ وزیراعظم نے اس موقعے پر ایک جذباتی خطاب بھی فرمایا۔ انہوں نے کہا کہ

Read more

ان کے جانے کے بعد

پچھلے تقریباً پانچ ماہ سے ایک قبیلہ میرے ہاں براجمان تھا۔ تیروں کی بوچھاڑ، تلواروں کی جھنکار، گھوڑوں کی ہنہناہٹ ان کے ٹاپوؤں کی آوازوں سے میری ایسی شناسائی ہوئی کہ میں ان میں بالکل کھو سی گئی بے، بے کی آوازیں ہر خاتون کو خاتون یا ہاتون کہہ کر پکارنا، ادب آداب، نظم و ضبط اور روایات کے پابند اور سب سے بڑھ کر اسلام کے علمبردار اور نام لیوا۔ اللہ اکبر، الحمد للٰہ، ماشا اللہ، انشا اللہ یا

Read more

مرے ہوئے کتے کا کاروبار اور ہمارے دشمن

ہندوستان تو ہمارا توام دشمن اور پیدائشی شریکہ ہے۔ توام بچے ماں کے دودھ توجہ اور محبت پر لڑتے ہیں۔ جب ہم نہیں تھے ہندوستان تب بھی ہمارا دشمن تھا۔ ہمیں ڈرایا جا رہا تھا کہ خدانخواستہ انگریز چلا گیا تو ہندوستان ہندو اکیلا پاکر ہمیں زندہ نہیں چھوڑیں گے، اور پاکستان بن جانے کے بعد میں سمجھایا گیا کہ ہندو سے نفرت کافی ہو گئی اب ہمیں اس اس سے ڈرنا چاہیے کیونکہ اس نے ہمیں دل سے کبھی تسلیم ہی نہیں کیا، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اٹھارہ سو ستاون میں جب انگریز نے ہماری مدد سے جب جنگ آزادی کچل ڈالی تو اس سے پہلے حکومت مسلمانوں کے پاس تھی۔

Read more

منکر نکیر۔ ایک باغی کی ڈائری

عبید نے اپنی کتاب کا انتساب خود کو پہچاننے کی کوشش میں سرگرداں ہر انسان کے نام کیا ہے۔ اس کے بعد وہ کہتا ہے ”اگر کوئی شخص مجھے نہ جانے اور نہ پہچانے تو مجھے کوئی دکھ نہیں لیکن اگر میں خود کو نہ جان سکوں اور خود کو ہی نہ پہچان سکوں تو مجھے بہت افسوس ہو گا۔“

کچھ عرصہ پہلے سوشل میڈیا پر ایک ایرانی شاعرہ کی نظم کا ترجمہ وائرل ہوا تھا۔ عبید نے اپنی کتاب کا آغاز اسی نظم سے کیا ہے بقول اس کے ’سعودی عرب کے بارے میں سچی مگر اختلافی بات کرو تو قانون کی دفعہ 302 لگتی ہے، پاکستان پر بات کرو تو آرٹیکل 6 لگتا ہے۔ ایران کی بات کرو تو فوراً یزید سے مناسبت جوڑ دی جاتی ہے۔ مگر کیا کریں۔ جو لوگ مذہب میں حل ڈھونڈتے ہیں، ان کو جواب تو دینا ہی پڑتا ہے کیونکہ یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کا معاملہ ہے۔

Read more

ترک انفلو اینسر پر ایمسٹرڈیم کے سیکس میوزیم میں موجود جنسی کھلونوں کی تصاویر دکھانے پر مقدمہ

مِرو تسکین کہتی ہیں کہ ان پر ’کھلونوں‘ کی تصاویر دکھانے پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے جو انھوں نے مذاقاً سوشل میڈیا پر لگائی تھیں۔

Read more

طیب اردوان! تم اپنی محبت واپس لو

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ طیب اردوان پاکستانی قوم کے ذہنوں میں چھٹے خلیفۂ راشد کا درجہ پا چکے تھے۔ ہم سب کو ان کی شخصیت میں صلاح الدین ایوبی کا پرتو نظر آتا تھا۔ ان کے بارے میں ہمارے تصورات اس دیومالائی شہزادے کے سے تھے جو ایک دن طلسمی اڑن کھٹولے پر آئے گا اور امت مسلمہ کی شہزائی کوہ قاف کو ظالم دیو کے پنجے سے چھڑا کر اپنے ساتھ عالمی قیادت و امامت کی سیج پر لے جائے گا۔ اقصی کا محافظ، شام کا رکھوالا، محمد فاتح کا جانشین اور مسلمانوں کے دلوں کا بے تاج خلیفہ (نہ کہ بادشاہ) اور نہ جانے کیا کیا کچھ۔

Read more

عمران خان کا ’فلمی ڈاکٹرائن‘ کیا ہے اور کیا پاکستانی فلمساز وزیر اعظم کے وژن کے مطابق فلمیں بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟

پاکستان میں فلمی دنیا سے وابستہ ماہرین کے مطابق فی الحال ہمارے ہاں عالمی معیار کی فلم بنانے کی تربیت،تکنیک اور وسائل نہیں ہیں۔ لیکن اگر بدلتی ہوئی دنیا میں فلم کی اہمیت کو تسلیم کر لیا گیا ہے تو ریاستی اور حکومتی سطح پر اس صنعت کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی۔

Read more

‘ترک صدر نے طالبان کے خلاف کارروائی کی تو وہ ہمارے دلوں سے اتر جائیں گے’

ویب ڈیسک — ترک صدر رجب طیب ایردوان کے طالبان سے متعلق حالیہ بیان کے بعد پاکستان میں ان کے نام سے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں ان کے بیان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

Read more

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے طالبان سے متعلق بیان کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا ردِعمل

بات یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ وہ لوگ جو انھیں ترکی کے مقبول ڈرامے ارطغرل غازی کے ہیرو ’ارطغرل‘ کا لقب دیتے تھے آج انھیں اسی ڈرامے کے ولن اور منگول کمانڈر ’نویان‘ سے تشبیہ دے رہے ہیں۔

Read more

ہمیں ظہیر الدین بابر سے عشق لے ڈوبے گا

جناب وزیراعظم کا، تاریخ کے جنگجو مسلمان فاتحین سے عشق اور دلی لگاؤ کم ہونے میں نہیں آ رہا۔ اب کہتے ہیں ظہیرالدین بابر پر ڈرامہ فلم بنے گی۔ ہم نہیں جانتے کہ وہ ”بابر بہ عیش کوش کہ عالم دوبارہ نیست“ والی آئیڈیالوجی پر یقین رکھتے ہیں یا دوسروں کی سر زمینوں پر قبضہ کرنے پر کہ ”بحیرہ ظلمات میں دوڑا دیے گھوڑے ہم نے“ کا عملی مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم آخر ماضی کے سلطنتوں کو پہلے تخت و تاراج کرنے والے اور پھر ان پر اپنی سلطنتیں کھڑی کرنے والے فاتحین سے اتنا متاثر کیوں ہیں؟

Read more

ڈی آئی جی کی محبوبہ (3)

دوسری قسط کا آخری حصہ تحقیق و تفتیش کا دائرہ وسیع ہوا تو یہ حقیقت بھی آشکار ہوئی کہ عشق اور شادی دونوں میں ناخوش رہنے کے وافر مواقع ہیں۔ میاں کا مزاج اگر پرتشدد نہیں۔ اسے اپنی کمزوریوں کا شعور اور احساس ہے تو شادی کو نبھاﺅ۔ اسے گھر کے دروازے پر بے ضرر ٹاٹ کا پردہ بنا کر لٹکا لو۔ چینوں جاپانیوں نے اس میں اب نت نئے روپ نکال لیے ہیں۔ بہت سجل، نرم و نازک، من

Read more

ڈی آئی جی کی محبوبہ ( 2 )

(گزشتہ قسط کا آخری حصہ) پاکستان سے دولت لوٹ کر مفرور یہ سیاسی اور سرکاری فرزندان توحید پیچھے رہ جانے والے سیاست دانوں، ہر قسم کے افسروں اور تھانے داروں کی کرپشن اور نا اہلی پر تبرہ بھیجتے ہیں۔ اللہ سبحانہ کو تواب الرحیم مان کر سب نے یہاں داڑھیاں رکھ لیں ہیں۔ دوران ملازمت جو مال کمایا ہے وہ بیگمات کے کولہوں کی چربی کے معاملے میں ہوا کی جسمانی خصوصیات (Physical Properties) کی مانند ہے۔ وزن بھی رکھتا

Read more

’ارطغرل‘ کے بعد ترک خفیہ ایجنٹس کی کارروائیوں پر مبنی نئے ڈرامے ’تشکیلات‘ میں کیا ہے اور یہ اتنا مقبول کیوں ہو رہا ہے؟

ترک خفیہ ایجنسی کی ستائش پر مبنی ٹی وی ڈارموں کی ایک سیریز نے اس سال مارچ سے دھوم مچا رکھی ہے اور اس کے ناظرین کی تعداد سب سے زیادہ رہی ہے۔

Read more

سافٹ امیج یا کریہہ تصویر!

وزیراعظم نے ایک بار پھر سافٹ امیج پر حملہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ احساس کمتری کی علامت ہے۔ انگریزی بولنا، مغربی ملبوسات پہننا یہ سب خرافات ہیں۔ بس ایک ہی چیز آج اس ملک کو چاہییے وہ ہے صرف اور صرف خود داری۔ وزیراعظم آئی ایس پی آر کی تقریب "نیشنل ایمیچیور شارٹ فلم فیسٹیول” سے خطاب کر رہے تھے۔ اسی تقریب سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجرل جنرل افتخار بابر نے بھی خطاب کیا

Read more

ڈرامہ ارطغرل سے جڑی یادیں

اللہ رب العزت نے انسان کے رزق کا بندوبست عجیب اور انوکھے ڈھنگ سے کیا ہے۔ اس کو بکھرا اور پھیلا ہوا رکھا ہے اور کسی فرد کو یہ علم نہیں کہ رزق کے دانے جو بکھرے پڑے ہیں کہاں کہاں سے چنے ہیں۔ یہ انسان کو پہاڑوں بیابانوں کی سیر کراتا ہے، اس کی بدولت انسان نئی نئی زمینوں کو اپنی جائے سکونت بناتا ہے، یہ نئے نئے شہروں میں بسنے کی ہمت اور نئے نئے لوگوں سے شناسائی

Read more

ترک اداکار اینگن التان کے ساتھ دھوکہ دہی کے الزام میں ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتار

لاہور — پاکستان میں پولیس نے ترکی کے ڈراموں کے مقبول اداکار اینگن التان کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے پر ٹک ٹاک بنانے والے فن کار کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیا ہے۔

لاہور میں کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) نے ٹِک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کیا ہے۔ سی آئی اے پولیس کے مطابق ملزم کاشف ضمیر کے خلاف درج ہونے والا مقدمہ ترک اداکار اینگن التان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

Read more

ارطغل غازی کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار اینگن التن دزیتن کے ساتھ فراڈ کے الزام میں لاہوری ٹک ٹاکر گرفتار

جمعرات کے روز لاہور پولیس نے اینجن ایلتن کی درخواست پر ان کے ساتھ دھوکہ دہی اور انھیں بدنام کرنے کے الزام میں کاشف ضمیر چوہدری نامی ٹک ٹاکر کو گرفتار کیا ہے۔

Read more

مدارس کی جنسی اور معاشی ثقافت

جنسی جذبات کو جانوروں پر آزمانے کے ثبوت آئے روز سامنے آرہے ہیں۔ سوچنے کے لیے یہ سارے واقعات بھی شاید کم ہوں۔ لیکن صورت حال جب یہ ہو جائے کہ صبح دفنائی ہوئی خاتون کو شام قبر سے نکال کر ہوس کا نشانہ بنایا جائے، تو پھر کچھ دیر کے لیے رک کر ہمیں سوچنا چاہیے کہ تہذیب کے شیرے میں نشہ آور ادویات ملا کر ہمیں کس نے کھلائی تھیں اور کب کھلائی تھیں۔

Read more

قطب الدین ایبک: وہ سخی ’غلام‘، جس نے ہندوستان میں مسلم سلطنت کی بنیاد ڈالی

سلطان شہاب الدین غوری کی موت کے بعد 1206 میں قطب الدین ایبک کی تاج پوشی ہوئی لیکن اُنھوں نے سلطان کا خطاب نہیں اپنایا اور نہ ہی اپنے نام سے کوئی سکہ جاری کیا اور نہ ہی اپنے نام سے کوئی خطبہ پڑھایا جب تک کہ اُنھیں آزاد نہیں کیا گیا۔

Read more

ملالہ کا انٹرویو اور ہمارا رویہ

ابھی چند روز پہلے دنیا کی کم عمر ترین اور پاکستان کی دوسری نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ووگ میگزین کو ایک انٹرویو دیا جس پر کافی تنقید کی گئی جب ان کے ایک بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا اور ایک ہی پہلو دکھا کہ تنقید اور گالیوں کا طوفان برپا کیا گیا اور حسب توفیق متھیرا سے لے کے رابی پیرزادہ تک سبھی نے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کے حصہ

Read more

آئیں امام خمینی رح سے کچھ پوچھتے ہیں

آج 4 جون کو تمام مسلمان بانی انقلاب اسلامی ایران امام خمینی رضوان اللہ کا 32 ویں برسی منا رہے ہیں۔ آپ کی رحلت کی خبر پاکستان کے مشہور و معروف اخبار روزنامہ جنگ میں شہ سرخی کے ذریعے یوں دی گئی۔ کہ۔ عالم اسلام کے عظیم فرزند امام خمینی انتقال کر گئے۔ اسی طرح ہمارے پاکستان کے ہی مشہور و معروف شاعر کوثر نیازی صاحب نے بھی ان کی رحلت پر یوں خراج تحسین پیش کی گئی تھی۔ حال

Read more

ترکی: اردوغان نے جمعے کو عثمانی طرز تعمیر اور عصری ڈیزائن والی تقسیم سکوائر کی متنازع مسجد کا افتتاح کیا

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے استنبول کے تقسیم سکوائر میں اس مسجد کا افتتاح کیا ہے جس کے منصوبے کے سامنے آنے کے بعد سنہ 2013 میں ملک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے تھے۔

Read more

اسرائیل کی مذمت، ماہرہ خان کا دوپٹہ اور ائر بلیو میں کمبل

جن دو موضوعات کو آج میں زیر بحث لانے والی ہوں مجھے پتہ ہے اس پہ قارئین کی رائے منقسم بھی ہو سکتی ہے کیونکہ ان دونوں موضوعات کو لے کر عشروں ہمارے جذبات کی آبیاری شدت پسندی سے کی جاتی رہی ہے۔ پہلا تو حالیہ فلسطین اسرائیل تنازعہ ہے۔

اس تحریر میں یہ تنازعہ کیا ہے؟ زیر موضوع لائے بغیر ہم احتجاج کے ان طریقوں پہ بات کرتے ہیں جو ہمارے ملک میں اپنائے گئے۔ ہمارے جذبات سے بھرپور احتجاج کے طریقے دیکھیے۔ دو ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ ایک وہ جن میں گھوڑوں کو دوڑاتے ہوئے نوجوان پاکستان کی ہی سڑکوں پر فلسطینی علم اٹھائے ارطغرل بنے جا رہے ہیں۔ بیچ میں غور کریں تو کوئی حلیمہ خاتون بھی گھوڑا سر پٹ دوڑاتی جا رہی ہیں۔ دوسرا ایک مذہبی (اور غالباً سیاسی بھی) رہنما تلوار لہراتے کسی یہودی کے پتلے کا کٹاکٹ بنا رہے ہیں اور بچوں کی طرح خوش ہو رہے ہیں۔

Read more

دل آنکھ سے کٹ کٹ کے بہے

بجز قلیل خرد مندوں کے، اکثریت نعرہ زن تھی کہ سروں پر عمامے باندھ کر، گھوڑوں پر زینیں کس کے، اور سیاہ جھنڈا لہرا کر اسرائیل کے خلاف جہاد کا نقارہ بجایا جائے، تفکر پہلے بھی ہماری کچھ صفت نہ تھی، اب ترک ڈرامے ارطغرل نے تو جیسے اذہان کے دریچوں کے کھلے کواڑ بھی بند کرنا شروع کر دیے ہیں، تاریخ میں بھلا کب ایسا ہوا تھا کہ ڈرامہ کسی قوم کی نفسیات پر اثر انداز ہوا ہو، تعلیم

Read more

ندا یاسر: ’سب مجھے چائنا کی حلیمہ کہتے ہیں، میں نے کب کہا میری شکل ان سے ملتی ہے‘

پاکستانی اداکارہ اور نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کو اپنے شو میں زیر بحث لائے جانے والے موضوعات پر اکثر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ندا کہتی ہیں کہ ان کا مارننگ شو انٹرٹینمنٹ ہے اور وہ کسی کو نصیحتیں نہیں کرتیں بلکہ لوگوں کو اپنے ذاتی تجربات بتاتی ہیں۔

Read more

پاکستانی ڈرامے مقبول ہونے کے باوجود ‘نیٹ فلکس’ اور دیگر ‘او ٹی ٹی’ پلیٹ فارمز پر کیوں نہیں ہیں؟

کراچی — جب بھی برصغیر پاک و ہند میں انٹرٹینمنٹ کی بات ہو گی تو بھارتی فلموں اور پاکستانی ڈراموں کا نام ہم پلہ کے طور پر سامنے آئے گا۔ گزشتہ دو برسوں سے پاکستانی ڈرامے بھارت میں بھی اسی طرح مقبول ہو رہے ہیں جیسے پاکستان میں ہوتے ہیں۔

اداکار ہمایوں سعید اور عائزہ خان کا ڈرامہ ‘میرے پاس تم ہو’، بلال عباس اور ثنا جاوید کا ‘ڈنک’ یا پھر رواں برس رمضان میں نشر ہونے والا ‘ہم’ ٹی وی کا ڈرامہ ‘چپکے چپکے’، تینوں ڈراموں نے یوٹیوب پر ریکارڈ بنائے اور توڑے ہیں۔

Read more

حکومت، امن اور یورپی یونین

ہمارے ایک بہت ہی پیارے دوست ہیں حاجی یونس، عمر کوئی ہوگی ساٹھ ستر سال کے قریب اور آج بھی رمضان کے روزے پورے رکھتے ہیں۔ مجھے ان کے ساتھ وقت گزارنے میں بہت لطف آتا ہے وہ کاروباری شخصیت ہیں اس لیے ان سے کاروبار کے بہت سے گر سیکھنے کو ملتے ہیں۔ ہمیشہ آگے کی سوچتے ہیں۔ ایک دن ان کی دکان پر حسب معمول ملنے گئے تو ان کی گود میں دو یا تین سال کی بچی

Read more

آن دی ریکارڈ بولنے کا حوصلہ

میں ربع صدی صدی سے پولیٹیکل سائنس اور کم و بیش ایک عشرے سے بین الاقوامی تعلقات کا طالب علم ہوں۔ پولٹیکل سائنس ریاست کے چار بنیادی عناصر، آبادی، علاقہ، اقتدار اعلیٰ اور حکومت کی نشاندہی کرتا ہے۔ نظریہ دراصل حکومت کرنے کا لائحہ عمل ہوتا ہے۔ یہ ریاست کا جز نہیں، اور اگر حکومت چلانے کا لائحہ عمل کسی ریاست کا نظریہ ہوتا ہے تو پھر ہر ریاست نظریاتی ریاست ہے۔ کیونکہ حکومت عوام کے ساتھ جو برتاؤ کرنا

Read more

پاکستان میں ترک ڈراموں کی کامیابی، کیا ڈبنگ انڈسٹری اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکے گی؟

کراچی — پاکستان میں جہاں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں میوزک اور ٹی وی نے اتار چڑھاؤ دیکھے، وہیں ڈبنگ کا شعبہ بھی پیچھے نہیں رہا۔ لیکن عالمی شہرت یافتہ صدا کاروں، تمام تر ٹیلنٹ اور پوٹینشل کے باوجود آج بھی ڈبنگ کا یہ شعبہ پاکستان میں انڈسٹری کی شکل اختیار نہیں کر سکا ہے۔

Read more

عمران خان سعودی پرنس جیسا کیوں بننا چاہتے ہیں؟

عمران خان صاحب کی تقریباً ہر دوسری تیسری تقریر میں ریاست مدینہ کا ذکر ضرور ملتا ہے۔ ریاست مدینہ جس کی بنیاد حضور اکرم ﷺ نے رکھی تھی ، اس کا تو تاریخ میں نعم البدل نہیں ملتا لیکن جس ریاست مدینہ کا ذکر خان صاحب بار بار کر رہے ہیں، اس کا مقصد اب سامنے آنا شروع ہو گیا ہے۔

حال ہی میں سابقہ ایف آئی اے سربراہ نے تو خان صاحب کی نیت کو ایک ٹی وی ٹاک شو میں آشکار کر دیا ہے ، جس میں انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے شکوہ کیا ہے کہ سعودیہ کے شہزادے کی بات تو ہر کوئی مان لیتا ہے اور اس کے ہر حکم کو نافذ بھی کیا جاتا ہے، پاکستان میں ایسا کیوں ممکن نہیں ہے؟

Read more

تبدیلی کیا ہے اور یہ کیسے رونما ہوتی ہے؟

میرے نزدیک معاشرے میں انقلاب کی امید حکومت سے لگانا ایک بہت ہی اوسط درجے کی سوچ ہے۔ میں نے کوشش کی لوگوں کی سوچ جاننے کی کہ وہ تبدیلی کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ زیادہ تر کی یہی رائے تھی کہ تبدیلی کا آغاز تو خود سے ہوتا ہے۔ لوگوں کا یہ ردعمل دیکھ کر خوشی ہوئی کہ کم سے کم ہم نے تبدیلی کے اصل مطلب کو سمجھ لیا ہے۔ اور ”زمانہ خراب ہے“ کا پرچار کرنا چھوڑ دیا ہے۔ لیکن کیا صرف اتنا سمجھ لینا کافی ہو گا یا اس کا کہیں سے آغاز بھی ہو گا؟ کہیں قوم اگلا قدم لینے میں پھر سے 73 سال تو نہیں لگا دے گی؟

Read more

سندھ کی ایک غیر معمولی نوجوان آرٹسٹ سحر شاہ: آرٹ سے انقلاب

سندھو کی تہذیب کے ان گنت رنگ ہمیں سندھو دریا کے وشال کناروں پہ ہر سو بکھرے نظر آتے ہیں اور یہی ہریالی کے رنگ ہماری آنکھوں کی کائنات کی بی پناہ وسعتوں میں تحلیل ہو جاتے ہیں۔ سورج جب ان لہلاتے کھیتوں پر اپنے سرخ لبوں کی پہلی کرنیں پھلاتا ہے تو پرندے اپنے گھونسلوں سے نکل کر چیں چیں کی مدہر اور دلفریب آوازوں کے ساتھ، کھلے آسمان کی وسعتوں میں بکھر کر اپنا دانا، پانی تلاش کرنے

Read more

اداکار یاسر حسین سے خصوصی انٹرویو: ’انڈسٹری میں کتنے ہی لوگ ہیں جو اپنے معاشقے چھپا چھپا کر مرے جا رہے ہیں‘

بھرے مجمعے میں اپنی اہلیہ کو شادی کی پیشکش کرنی ہو، ترکی کے انتہائی مقبول ڈرامے ارطغرل پر تنقید کرنی ہو یا سوشل میڈیا پر ساتھی اداکاروں سے نوک جھوک، یاسر حسین کم از کم ان تمام چیزوں سے نہیں ڈرتے تاہم ان کی باتیں اکثر لوگوں کو بری لگتی ہیں جس کے باعث وہ اکثر تنازعات میں گھرے رہتے ہیں۔

Read more

آئی ایم ایف: ہماری خودمختاری اور پارلیمان

خواب تو ہمیں یہ دکھائے گئے تھے کہ ’’جب آئے گا عمران‘‘ تو گزشتہ کئی برسوں سے اقتدار میں باریاں لینے والوں کو چوکوں میں اُلٹا لٹکادیا جائے گا۔اپنی جان بچانے کے لئے وہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت قومی خزانے میں لوٹانا شروع کردیں گے۔مقبول ترین اندازے کے مطابق کڑے احتساب کے ممکنہ عمل کی بدولت ریاستِ پاکستان کو کم از کم 200 ارب ڈالر کے قریب رقم مل جائے گی۔بیرونی قرضوں کی یکمشت ادائیگی کے بعد بقیہ بچی

Read more

قرار داد پاکستان سے قرار داد مقاصد : بیچ پھنسی مقید نسلیں

23 مارچ 1940 کی قرارداد پاکستان اور 12 مارچ 1949 کی قرار داد مقاصد کے بیچ ایک پڑاؤ 11 اگست 1947 کو دستور ساز اسمبلی سے محمد علی جناح کے خطاب کا بھی ہے۔ تاہم پاکستان کی ایکسپریس ٹرین کو اس پڑاؤ پر رکنے کا ’اشارہ‘ نہیں ہے۔ جناح کو ہم نے قائد اعظم کا ’تمغہ ‘ دے کر تقدیس کے ایسے مقام پر فائز کردیا ہے کہ جس سے مواصلت ، بشری تقاضوں سے ماورا ہے۔ ہماری قومی گاڑی

Read more

یوم خفت

عصر حاضر میں مختلف نسبتوں سے دن منانے کا چلن عام ہو چکا ہے۔ لگتا ہے عنقریب سال کے 365 دن کم پڑ جائیں گے اور ایک ہی دن کو کئی نسبتوں کا بوجھ اٹھانا پڑے گا۔ مجھ سمیت میرے چند احباب کو یونیورسٹی کی جانب سے ایک تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا۔ وہ تقریب بغیر کوئی وجہ بتائے مقررہ وقت سے چند گھنٹے پہلے مؤخر کر دی گئی۔ مجھ سمیت کچھ دوست جو مختلف مصروفیات اس

Read more

"امت مرحوم”، سیاسی طاقت اور وحدت امہ کا موہوم خاکہ

سیمیول ہنگٹنگٹن کی ’تہذیبوں کا تصادم‘ تو پرانا مقالہ ہو گیا لیکن اس میں بیان ہماری روداد بلکہ افتاد اسی طرح تازہ ہے۔ اکیسویں صدی میں جہاں قومی ریاستوں کا تصور اپنے عروج پر ہے وہاں ہم ’امت‘ کا موہوم سا خاکہ لیے پھر رہے ہیں جس کے بارے استاذ نے فرمایا ایسا اسم جس کا مسمی ہی نہ ہو۔ ’وحدت امت‘ کی تاریخ بڑی دلچسپ ہے۔ ’مرکزی طاقت‘ اور ’امت‘ دونوں کا تاریخی رومانس سمجھنے لائق ہے۔ ساتویں صدی

Read more