نیب اور ایف اے ٹی ایف معاملات پر حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات


قومی احتساب بیورو (نیب) اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے معاملات پر گفتگو کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے اراکین مین ملاقات ہوئی ہے۔ وزیر خارجہ اور پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی کے چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج پہلے اجلاس میں اپوزیشن سے مل بیٹھ کر قانونی امور پر گفتگو کی اور ان کا نکتہ نظر جان کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ طے پایا ہے کہ کل نیب کا مجوزہ ڈرافٹ اور ایف اے ٹی ایف قانون کے مسودہ جات اراکین اپوزیشن کو پیش کردیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ نیب قانون پر ہمارا ایک نکتہ نظر جبکہ اپوزیشن کا اپنا نکتہ نظر ہے، ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ بلز پر بھی بات کی جائے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوشش ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سےنکالیں، اس کے لیے ہم نے قانون سازی بھی کی ہے اور کچھ انتظامی نوعیت کے اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments