وزیراعظم کا ‏فروغ نسیم کو ایک بار پھر وزیر قانون بنانے کا فیصلہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وزیراعظم عمران خان نے بیرسٹر فروغ نسیم کو تیسری مرتبہ وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے ایم این اے بیرسٹر فروغ نسیم کو تیسری مرتبہ وزیرقانون بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے کل صبح 11 بجے ایوان صدر میں تقریب ہوگی اور فروغ نسیم کل بطور وزیرقانون حلف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفٰی دیا تھا اور انہوں نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس میں وفاق کی نمائندگی کی تھی۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply