ٹرمپ کی جیت کے بعد امریکی جمہوریت پر سوالات اٹھ رہے ہیں : اوباما‘ امریکہ چین تعلقات کلیدی مرحلے سے گزر رہے ہیں : چپنی صدر


\"amrica-china\"

لیما (آئی این پی+ اے ایف پی+ آئی این پی+نیٹ نیوز) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ جمہوریت مایوس کن ہوسکتی ہے، تاہم ترقی کا تعلق جمہوریت کے ساتھ ہے ، دنیا کو چاہئے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو خدمت کا موقع دے ۔ پیرو کے دارالحکومت لیما میں اے پیک سربراہ کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے اوباما کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد سے امریکہ میں جمہوریت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، غیرجمہوری حکومتیں، جہاں قانون کی بالادستی نہ ہو یا ایک آزاد عدلیہ نہ ہو انکا انجام سوائے ناکامی کے کچھ نہیں ہوتا، ایسی حکومتوں کی معیشت بھی ناکام ہوتی ہے۔ جمہوریت کا مطلب صرف انتخاب نہیں۔ جمہوری حکومتوں میں مذہب سمیت اظہار کی آزادی ہوتی ہے۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ اور دیگر ممالک میں تجارت پر کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔ امید ہے کہ وائٹ ہاﺅ س کی نئی انتظامیہ ان کی پالیسی میں زیادہ تبدیلی نہیں کرے گی۔ علاوہ ازیں چین کے صدر شی جن پنگ نے اوباما سے ملاقات کر کے ، چین امریکہ تعلقات کی ترقی میں اپنے مثبت کردار کو سراہاتے ہوے کہا کہ چین امریکہ تعلقات کلیدی مرحلے سے گزر رہے ہیں،امید ہے دونوں ممالک تعاون پر توجہ دیتے ہوئے اختلافات پر قابو پائیں گے تاکہ چین امریکہ تعلقات مستحکم طور پر فروغ پاتے ہوئے نئی پیشرفت حاصل کریں۔ رہنما¶ں نے امریکہ اور دوسرے ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی تجارتی معاہدوں کو بے یار و مددگار نہ ہونے دیں۔ بحرالکاہل ملکوں کی اقتصادی تعاون کے سربراہ اجلاس کے شرکاءنے اپنی تقریروں میں زور دیا ہے کہ وہ آزاد تجارت سے پیچھے نہ ہٹیں۔ چینی صدر نے اقوام پر زور دیا کہ وہ اقتصادی کھلے پن کا مظاہرہ کریں۔ ہمیں خود کو ایک سانجھے مستقبل کی کمیونٹی میں ڈھالنے کا وعدہ کرنا چاہئے۔ ہمیں ایک دوسرے سے دور جانے کی بجائے ایسے اقدام کرنے چاہئیں جو ہمیں قریب لا سکیں۔ لیکن نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ اس معاہدے کو توڑ دیں گے جس سے اس کے مستقبل کے بارے میں سنجیدہ شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جان کے نے معاہدے میں معمولی نوعیت کی ایسی تبدیلیاں کرنے کی اپیل کی جس کے ذریعے اسے ٹرمپ کےلئے قابل قبول بنایا جا سکے۔دریں اثناءصدر اوباما اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان مختصر ملاقات ہوئی ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں صدور کے درمیان مختصر بات چیت ہوئی۔ یہ ملاقات ایپک سربراہ اجلاس کے موقع پر پیرو میں ہوئی۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments