سربراہ پاک فوج کا فیصلہ وزیراعظم، آرمی چیف اوردیگر کی مشاورت سے کریں گے، وزیردفاع


\"khawaja

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی آرمی چیف کی تقرریاں ہوتی رہی ہیں اور آج بھی ہورہی ہے لہذا اس میں اچھنبے کی کوئی بات نہیں جب کہ نئے آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم کی صوابدید ہے تاہم وہ فیصلہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اوردیگر کی مشاورت سے کریں گے۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  ماضی میں بھی آرمی چیف کی تقرری ہوتی رہی ہے اور آج بھی ہورہی ہے لہذا اس میں اچھنبے کی کوئی بات نہیں، آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم کی صوابدید ہے اور جنرل راحیل شریف سینیئر جنرلز کی فہرست وزیراعظم کو بھیجیں گے تاہم نئے سربراہ پاک فوج کا فیصلہ  جنرل راحیل شریف اور دیگر کی مشاورت سے ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی کامیابیوں کا ملک کی مضبوطی اور استحکام پر خوشگوار اثر پڑتا ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم نے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک شاندار ورثہ چھوڑرہے ہیں، جو مضبوطی انہوں نے ادارے کو دی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو کامیابیاں پاک فوج نے جنرل راحیل کی سربراہی میں حاصل کیں وہ ساری قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی افواج اور قوم نے جس طرح دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی دنیا میں کسی اور ملک نے اس طرح جنگ نہیں لڑی اور اس کا سہرا جنرل راحیل کی قیادت کو جاتا ہے کیونکہ ان کی سپہ سالاری میں کامیابی سے جنگ لڑی ہے اور لڑرہے ہیں۔

ڈان لیکس کے حوالے سے سوال پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس مسئلے کو علیحدہ رہنے دیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments