اکیسویں صدی میں زمین اور مشینری نہیں، ڈیٹا اہم ترین اثاثہ ہو گا


ڈیٹا کا مالک کون ہے؟

اگر ہم ایک چھوٹی اشرافیہ کے ہاتھوں تمام دولت اور طاقت کے ارتکاز کو روکنا چاہتے ہیں تو ڈیٹا کی ملکیت کو منظم کرنے کی ضرورت ہے۔ زمانہ قدیم میں زمین دنیا کا سب سے اہم اثاثہ تھا، سیاست زمین پر قابو پانے کی جدوجہد تھی اور اگر بہت زیادہ زمین بہت کم ہاتھوں میں مرکوز ہوگئی تو معاشرہ اشرافیہ اور عام لوگوں میں تقسیم ہوگیا۔ جدید دور میں مشینیں اور کارخانے زمین سے زیادہ اہم ہوگئے اور سیاسی جدوجہد ان اہم ذرائع پیداوار پر قابو پانے پر مرکوز رہی۔

اگر بہت ساری مشینیں بہت کم ہاتھوں میں مرکوز ہوگئیں تو معاشرے سرمایہ دار اور پرولتاریہ کے درمیان تقسیم ہوگیا۔ اکیسویں صدی میں ڈیٹا زمین اور مشینری کے سب سے اہم اثاثہ ہونے کے سٹیٹس کو گرہن لگا دے گا اور سیاسی جدوجہد کا مقصد ڈیٹا کے بہاؤ کو کنٹرول کرنا ہوگا۔ اگر ڈیٹا بہت کم ہاتھوں میں مرتکز ہو جائے گا تو انسانیت مختلف اقسام کی نسلوں میں تقسیم ہو جائے گی۔

ڈیٹا حاصل کرنے کی دوڑ پہلے سے ہی جاری ہے، جس کی سربراہی گوگل، فیس بک، بیدو اور ٹینسنٹ جیسے ڈیٹا جنات کے ذریعہ کی گئی ہے۔ اب تک ایسا لگتا ہے کہ ان میں بہت سارے جنات نے تاجروں کی توجہ حاصل کرنے کے بزنس ماڈل کواپنایا ہے۔ وہ ہمیں مفت معلومات، خدمات اور تفریح فراہم کرتے ہوئے ہماری توجہ حاصل کرتے ہیں اور پھر وہ ہماری توجہ مشتہرین کو دوبارہ بھیج دیتے ہیں۔ پھر بھی ڈیٹا جنات کا مقصد کسی بھی پچھلے تاجروں کی توجہ حاصل کرنے سے زیادہ ہے۔ ان کا اصل کاروبار کسی بھی طرح سے اشتہارات بیچنا نہیں ہے۔ بلکہ ہماری توجہ حاصل کرنے سے وہ ہمارے بارے میں بے تحاشا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا انتظام کرتے ہیں۔ جس کی قیمت کسی بھی اشتہاری محصول سے زیادہ ہے۔ ہم ان کے صارف نہیں ہیں بلکہ ہم ان کے لیے پروڈکٹ ہیں۔

درمیانی مدت میں، یہ ڈیٹا ذخیرہ ایک بالکل مختلف کاروباری ماڈل کا راستہ کھولتا ہے جس کا پہلا شکار خود اشتہاری صنعت ہی ہوگی۔ نیا ماڈل انسانوں سے اختیار الگورتھم کو منتقل کرنے پر مبنی ہے، جس میں چیزوں کا انتخاب اور خریدنے کا اختیار بھی شامل ہے۔ ایک بار الگورتھم کے ہمارے لئے چیزیں چننے اور خریدنے کے بعد، روایتی اشتہاری صنعت کی ناکام ہو جائے گی۔ گوگل پر غور کریں۔ گوگل اس مقام پر پہنچنا چاہتا ہے جہاں ہم اس سے کچھ بھی پوچھ سکتے ہیں اور دنیا میں بہترین جواب حاصل کر سکتے ہیں۔

ایک بار جب ہم گوگل سے پوچھ سکتے ہیں، ’ہائے گوگل‘ ، جو آپ کاروں کے بارے میں جانتے ہیں، اور میرے بارے میں جانتے ہر چیز کی بنیاد پر (میری ضروریات، میری عادات، گلوبل وارمنگ سے متعلق میرے خیالات، اور یہاں تک کہ مشرق وسطی کے بارے میں بھی میرے خیالات پر) میرے لیے بہترین کار کون سی ہوگی؟ اگر گوگل ہمیں اس کا اچھا جواب دے سکتا ہے اور ہم تجربہ کے ذریعہ آسانی سے بہکائے جانے والے اپنے جذبات کی بجائے گوگل کی دانشمندی پر بھروسا کرنا سیکھتے ہیں تو کار کے اشتہارات کی کیا اہمیت رہ جائے گی؟

آخر کارڈھیر سارا ڈیٹا اور کافی کمپیوٹنگ طاقت کو اکٹھا کرنے سے ڈیٹا جنات زندگی کے گہرے رازوں کو ہیک کر سکتے ہیں اور پھر اس علم کا استعمال نہ صرف ہمارے لئے آپشن بنانے یا پھر استعمال کرنے کے لیے کر سکتے ہیں، بلکہ نامیاتی زندگی کو دوبارہ سے انجنئیر کرنے اور غیر نامیاتی زندگی کے مختلف شکلیں پیدا کرنے کے لیے بھی کر سکتے ہیں۔ شاید ایک چھوٹی سی مدت کے لیے ان ڈیٹا جنات کو قائم رکھنے کے لیے اشتہارات بیچنا ضروری ہو، لیکن وہ اکثر حاصل شدہ ڈیٹا کی مدد سے ایپلیکشن، مصنوعات اور جانچ پڑتال کرتے ہیں۔ ایک مشہور ایپ میں بزنس ماڈل کی کمی ہو سکتی ہے اور یہاں تک کہ مختصر مدت کے لیے اس میں لگا ہوا پیسہ بھی ضائع ہو سکتا ہے، لیکن جب تک کہ یہ ڈیٹا کو اکٹھا کرتی رہے گی، اس کی مالیت اربوں کی ہو سکتی ہے۔ اگر ہمیں آج اس بات کا علم نہیں ہے کہ اس ڈیٹا کو کیش کیسے کرنا ہے، لیکن پھر بھی یہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ مستقبل میں زندگی کو کنٹرول کرنے اور اس کی تشکیل نو کی کلید بن سکتا ہے۔ میں یقینی طور پر نہیں جانتا کہ ڈیٹا جنات اس کے بارے میں کیسے سوچتے ہیں، لیکن ان کے عمل سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ڈیٹا کو جمع کرنا ڈالر اور سینٹ سے زیادہ اہم جانتے ہیں۔

عام انسانوں کو اس عمل کی مزاحمت کرنا بہت مشکل ہوگا۔ فی الحال، لوگ مفت ای میل خدمات اور مضحکہ خیز بلیوں کے ویڈیوز کے بدلے اپنا سب سے قیمتی اثاثہ (ان کا ذاتی ڈیٹا) دے کر خوش ہیں۔ یہ قدرے افریقی اور مقامی امریکی قبائل کی مانند ہے جنہوں نے رنگا رنگا مالا اور سستے ٹرنکیٹوں کے بدلے نادانستہ طور پر پورے ممالک کو یورپی سامراجیوں کو فروخت کر دیا۔ اگر بعد میں عام افراد اعداد و شمار کے بہاؤ کو روکنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو شاید ان کے لیے یہ مشکل ہو سکتا ہے، خاص طور پر جب وہ اپنے تمام فیصلوں، صحت کی دیکھ بھال اور جسمانی بقا کے لیے اس نیٹ ورک پر انحصار کرتے ہیں۔

انسان اور مشینیں اس قدر مکمل طور پر ضم ہوجائیں گی کہ اگر کسی وجہ سے نیٹ ورک سے رابطہ منقطع ہو جائے تو انسان بالکل زندہ نہیں رہ پائیں گے۔ وہ اس نیٹ ورک سے اس طرح سے منسلک ہوجائیں گے کہ اگر کبھی آپ منقطع ہونے کا انتخاب کرتے ہیں تو انشورنس ایجنسیاں آپ کو بیمہ دینے سے، آجر آپ کو ملازمت دینے سے اور صحت کی خدمات فراہم کرنے والے ادارے آپ کی دیکھ بھال کرنے سے انکار کر سکتے ہیں۔

جب زیادہ سے زیادہ ڈیٹا بایومیٹرک سینسرز کے ذریعہ آپ کے جسم اور دماغ سے اسمارٹ مشینوں تک پہنچتا ہے تو کارپوریشنوں اور سرکاری ایجنسیوں کے لئے یہ آسان ہو جائے گا کہ وہ آپ کے متعلق مکمل طور پر جان لیں، آپ کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر لیں اور آپ کی طرف سے خودی فیصلے کر لیں۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ وہ تمام جسموں اور دماغوں کے گہرے میکانزم کو سمجھنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں اور اس طرح زندگی کو انجینئر کرنے کی طاقت حاصل کر سکتے ہیں۔

اگر ہم ایک چھوٹی اشرافیہ کو اس طرح کی خدائی طاقتوں کی اجارہ داری سے باز رکھنا چاہتے ہیں اور اگر ہم انسانیت کو حیاتیاتی ذاتوں میں تقسیم ہونے سے روکنا چاہتے ہیں تو اہم سوال یہ ہے کہ: اس ڈیٹا کا مالک کون ہے؟ کیا میرے ڈی این اے، میرے دماغ اور میری زندگی کے متعلق ڈیٹا مجھ سے، حکومت سے، کارپوریشن سے وابستہ ہے یا پھر یہ اجتماعی انسانی ورثہ ہے؟

حکومتوں کو اعداد و شمار کو قومیانے کی اجازت دینے سے بڑی کارپوریشنوں کی طاقت پر قابو پایا جاسکتا ہے، لیکن اس کے نتیجے میں عجیب و غریب ڈیجیٹل آمریت کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔ سیاستدان تھوڑا سا موسیقاروں کی طرح ہوتے ہیں، اور وہ جس موسیقی کے آلہ کو چلاتے ہیں وہ انسانی جذبات اور جیو کیمیکل سسٹم ہے۔ وہ تقریر کرتے ہیں اور ملک میں خوف کی لہر دوڑ جاتی ہے۔ وہ ٹویٹ کرتے ہیں اور نفرت کا ایک دھماکہ ہوتا ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں ان موسیقاروں کو چلانے کے لئے مزید نفیس آلات فراہم کرنے چاہیے۔

ایک بار جب سیاست دان اپنی مرضی سے ہمارے جذبات سے کھیل کر بے چینی، نفرت، خوشی اور بوریت کو پیدا کر سکتے ہیں، تو اس کے بعد سیاست صرف جذباتی سرکس بن جائے گی۔ ہمیں جتنا بھی بڑے کارپوریشنوں کی طاقت سے ڈرنا چاہیے، تاریخ یہ بتاتی ہے کہ ضروری نہیں کہ ہم طاقتور حکومتوں کے ہاتھوں بہتر ہیں۔ مارچ دو ہزار اٹھارہ تک، میں اپنے اعداد و شمار کو ولادیمیر پوتن سے زیادہ مارک ذکربرگ کو دینے کو ترجیح دوں گا (حالانکہ کیمبرج اینالٹیکا اسکینڈل نے انکشاف کیا ہے کہ شاید یہاں کسی کے شخص کے پاس اس کے علاوہ کوئی آپشن موجود ہو، کیونکہ کسی بھی قسم کا ڈیٹا جو آپ ذکربرگ کے سپرد کرتے ہیں وہ پوتن تک پہنچنے کا راستہ خودی بنا لیتا ہے ) ۔

کسی کے بھی ڈیٹا کی ذاتی ملکیت ان آپشنز میں سے سب زیادہ پرکشش لگ سکتی ہے، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ اس بات کا اصل مطلب کیا ہے۔ ہمیں زمین کی ملکیت کو منظم کرنے میں ہزاروں سال کا تجربہ ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ کس طرح کھیت کے چاروں طرف باڑ بنانا ہے، گیٹ پر گارڈ رکھنا ہے اور اس پر قابو پانا ہے کہ کون اندر جا سکتا ہے۔ گزشتہ دو صدیوں کے دوران ہم صنعت کی ملکیت کو منظم کرنے میں انتہائی منظم ہوگئے ہیں۔ آج میں جنرل موٹرز اور ٹویوٹا کے تھوڑے سے حصص خرید کر مالک بن سکتا ہوں۔ لیکن ہمارے پاس ڈیٹا کی ملکیت کو منظم کرنے کا زیادہ تجربہ نہیں ہے۔ یہ فطری طور پر ایک بہت مشکل کام ہے، کیونکہ زمین اور مشینوں کے برعکس، ڈیٹا ہر جگہ موجود ہیں اور بیک وقت کہیں بھی نہیں۔ یہ روشنی کی رفتار سے آگے بڑھ سکتا ہے اور آپ جتنا چاہیں اس کی اتنی زیادہ کاپیاں تشکیل دے سکتے ہیں۔

لہذا ہمیں اپنے وکلاء، سیاست دانوں، فلاسفروں یہاں تک کہ شاعروں سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ اس طرف اپنی توجہ مبذول کریں کہ آ پ ڈیٹا کی ملکیت کو کیسے منظم کرتے ہیں؟ یہ ہمارے عہد کا سب سے اہم سیاسی سوال ہو سکتا ہے۔ اگر ہم جلد ہی اس سوال کا جواب نہیں دے سکتے ہیں تو ہمارا معاشرتی سیاسی نظام تباہ ہو سکتا ہے۔ لوگ پہلے ہی آنے والے تباہی کو دیکھ رہے ہیں۔ شاید اسی لئے پوری دنیا کے شہری لبرل کہانی پر اعتماد کھو رہے ہیں، جو صرف ایک دہائی قبل ناقابل تلافی معلوم ہوا تھا۔

تو پھر ہم یہاں سے کیسے آگے بڑھیں اور ہم بائیو ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انقلابات کے بے تحاشا چیلنجوں کا مقابلہ کیسے کریں گے؟ شاید وہی سائنسدان اور کاروباری افراد جنہوں نے پہلی بار دنیا ئی معمولات میں مداخلت کی تھی، وہی کچھ تکنیکی حل تلاش کرسکیں؟ مثال کے طور پر کیا باہم منسلک الگورتھم کے لیے یہ ممکن ہے کہ وہ ایک عالمی انسانی معاشرے کے لئے سہارا تشکیل دے سکیں، جن کی بدولت وہ اجتماعی طور پر تمام ڈیٹا کے مالک بن کر مستقبل کی زندگی کی ترقی کی نگرانی کر سکتے ہیں؟ کیا جب عالمی سطح پر عدم مساوات میں اضافہ اور معاشرتی تناؤ بڑھتا جا رہا ہے تو شاید مارک ذکربرگ اپنے دو ارب دوستوں سے افواج میں شامل ہونے اور مل کر کچھ کرنے کا مطالبہ کر سکتے ہیں؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments