وزیراعلیٰ پنجاب کی شجرکاری مہم: عظمیٰ کاردار کا عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہونے پر اہلکاروں سے جھگڑا


وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹائیگر فورس ڈے پر شجرکاری مہم کی تقریب میں بدمزگی پید اہو گئی جب پی ٹی آئی کی ایم پی اے عظمیٰ کاردار کا سردار عثمان بزدار کے ساتھ کھڑا ہونے پر اہلکاروں سے جھگڑا ہو گیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ٹائیگر فورس ڈے پر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا، تاہم وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی شجرکاری تقریب میں بدمزگی ہو گئی۔

پی ٹی آئی کی ایم پی اے عظمیٰ کاردار تقریب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ کھڑی ہونا چاہتی تھیں۔ سکیورٹی اہلکاروں نے عظمیٰ کاردار کو وزیراعلیٰ پنجاب سے دور ہٹا دیا، جس پر عظمی کاردار سکیورٹی اہلکاروں سے جھگڑ پڑی ۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی ایم پی اے عظمیٰ کاردار کو وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ سے متعلق نامناسب گفتگو پر پارٹی سے نکال دیا گیا تھا اور ان سے استعفیٰ طلب کیا گیا ہے تاہم انہوں نے ابھی تک اپنی نشست سے استعفیٰ نہیں دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).