جہانگیر ترین سے دوستی ہے، مجھے مشکل فیصلہ کرنا پڑا: عمران خان


وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے جہانگیر ترین سے دوستی ہے۔ ان کے حوالے سے مشکل فیصلہ کر نا پڑا۔ دنیا نیوز میں انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا میری جدو جہد میں جہانگیر ترین نے بہت ساتھ دیا۔ میرے ساتھ سب سے زیادہ جدوجہد انہوں نے کی۔

بدقسمتی سے شوگرکمیشن نے تحقیقات کیں توجہانگیرترین کا نام بھی سامنے آیا جس پر مجھے افسوس ہوا۔ باقیوں کے خلاف کارروائی کرتے اور جہانگیر ترین کی ملز کے خلاف نہ کرتے یہ ٹھیک نہ ہوتا۔ میرے لئے یہ مشکل ترین فیصلہ تھا۔ ایسے ہی مشکل فیصلہ جیسے مجھے کرکٹ میں اپنے کزن کو ڈراپ کرنا پڑا تھا۔

انہوں نے کہا جہانگیر ترین کی صلاحیتوں کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ لیڈر کو صادق اور امین ہونا چاہیے۔ لیڈر کو سخت فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔ اگرایسی چیزیں ہوں تو پھر لیڈر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ جہانگیرترین نے ابھی کوئی جرم نہیں کیا، ان کے کیس کے بارے میں ادارے فیصلہ کریں گے۔

Facebook Comments HS