عراق میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملہ: 18 فوجی ہلاک
صوبہ انبار کے صدر مقام رمادی میں واقع فوجی ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملے میں 18 فوجی ہلاک جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے صوبہ انبار کے صدر مقام رمادی کے علاقے دور البو دہاب میں واقع آرمی ہیڈ کوارٹر میں تین خود کش حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی جنہیں آرمی کے ٹینکوں کی مدد سے روکنے کی کوشش کی اور کارروائی میں 2 بمبار مارے گئے جب کہ تیسرے نے خود کو فوجی ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے کے قریب دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 18 اہلکار ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
عراقی عسکری ترجمان کے مطابق آرمی کے جوانوں نے 2 خود کش حملہ آوروں کو موقع پر ہی ماردیا جب کہ تیسرا حملہ آور ہیڈ کوارٹر کے دروازے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا جس نے ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑایا جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں عراقی فوج نے ایک بڑے آپریشن کے بعد رمادی شہر کو شدت پسند تنظیم داعش سے آزاد کرایا تھا۔
- گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ عہدے سے برطرف - 10/05/2022
- مسجد نبوی میں نعرے بازی پر متعدد پاکستانی گرفتار - 29/04/2022
- خلیل الرحمان قمر نے ماہرہ خان سے ناراضی کی وجہ بتا دی - 29/04/2022
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).