آرمی چیف نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی تقریریں ان کے سامنے آرہی ہیں: خواجہ آصف


مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف سے اپوزیشن کی ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ وزیر اعظم کی اپنی تقریریں ان کے سامنے آ رہے ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے اینکر شاہزیب خانزادہ کے پروگرام میں کیا۔

خواجہ آصف نے اعتراف کیا کہ 2018 کے الیکشن کے دوران انہوں نے آرمی چیف کو فون کیا تھا اور الیکشن میں ہونے والی بدانتظامی کے حوالے سے شکایت کی تھی۔ جس پر انہوں نے کہا کہ سب ٹھیک ہوجائے گا۔ اور وہی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کی تفصیلات میں سامنے نہیں لانا چاہتا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ستر برس میں فوج نے سیاست میں مداخلت اس لیے کی کیونکہ سیاستدانوں نے فوج کو ایسا کرنے کے لئے بلایا ۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدان جو تقریریں کرتے ہیں وہی ان کے سامنے آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی خود کی تقریریں ان کے سامنے آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے کچھ شخصیات سے ملاقات کا ذکر کیا جن کا میں نام نہیں لینا چاہوں گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).