کورونا وائرس: ایئر لائنز کی صنعت میں لاکھوں ملازمین کی نوکریاں خطرے میں


Planes parked on tarmac

آئی اے ٹی اے نے گرمیوں کے سفری سیزن کے خاتمے پر 2020 کے لیے ٹریفک کی پیش گوئی کا درجہ کم کر دیا ہے

ایوی ایشن سے متعلق ایک بین الاقوامی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ریاستی مدد کے بغیراس شعبے کی لاکھوں ملازمتیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

انٹر نیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے گرمیوں کے سفری سیزن کے خاتمے پر 2020 کے لیے ٹریفک کی پیش گوئی کا درجہ کم کر دیا ہے۔‘

290 ائیر لائنز کی نمائندہ ایسو سی ایشن کا کہنا ہے ہے کہ امکان ہے کہ سنہ 2019 کے مقابلے میں ٹریفک 66 فیصد کم ہو جائے۔

آئی اے ٹی اے کے اندازے کے مطابق ایئر ٹریفک سنہ 2024 تک ہی وبا سے پہلے والی حالت میں واپس آ سکے گی۔

یہ بھی پڑھیے

بنگلہ دیش: کپڑوں کی صنعت کی 20 لاکھ ملازمتیں ختم ہونے کا خدشہ

کورونا سے پاکستان میں ایک کروڑ افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ

کورونا نے انڈیا کے امیر ترین شہر میں کیسے تباہی مچائی؟

کورونا وائرس دوبارہ بڑھنے اور مزید حکومتی پابندیوں کا مطلب ہے کہ یہ شعبہ مضبوطی سے بحال نہیں ہو سکا۔

سفری صنعت کے کاروبار میں کورونا وائرس کی وبا کے بعد انتہائی تیزی سے زوال آیا۔

رواں سال کے دوران بڑی ایئر لائنز، ہوائی اڈوں اور سیاحتی فرمز نے مجموعی طور پر ہزاروں ملازمتوں کے خاتمہ کا اعلان کیا۔

آئی اے ٹی اے کے چیف ایگزیکٹو الیگزینڈر ڈی جونیک کا کہنا ہے ’حکومت کی جانب سے بحالی اور سرحدوں کے کھولے جانے سے متعلق اضافی اقدامات کی عدم موجودگی میں لاکھوں ملازمتیں ختم ہو جائیں گی۔‘

انھوں نے مطالبہ کیا کہ پروازوں کی روانگی سے قبل مسافروں کا باقاعدگی سے کورونا ٹیسٹ ہونا چاہیے۔ اس سے فضائی سفر پر صارفین کا اعتماد بحال ہوگا اور حکومتیں سرحدیں کھولنے پر تیار ہوں گی۔

فضائی کمپنیوں میں اس سال بھی کافی مسائل سامنے آئے۔

Passenger planes parked on a runway on 26 May

اس ماہ کے اوائل میں ورجیئن اٹلانٹک نے اعلان کیا کہ وہ 1150 مزید ملازمتیں ختم کر رہی ہے اس سے پہلے وہ 3500 ملازمتیں ختم کر چکی ہے۔

ایئر لائن کے مطابق یہ قدم اس کی بقا کے لیے ضروری تھا اور یہ کم از کم 18 ماہ کے لیے اس کا مستبقل محفوظ کرنے کے ڈیڑھ ارب ڈالر کے منصوبے کا حصہ ہے۔

گذشتہ ماہ دنیا کی سب سے بڑے ایئر لائن امیریکن ایئر لائن کا کہنا تھا کہ وہ اکتوبر میں حکومت کی جانب سے اجرت کی مدد میں امداد ختم ہونے کے بعد 19000 ملازمتیں ختم کر رہی ہے۔

رواں برس کے آعاز میں یونائٹڈ ایئر لائن کا کہنا تھا اس کی کم از کم 36000 ملازمتیں خطرے میں ہیں۔ جرمنی کی لوفتھاسانا نے خبردار کیا کہ اس کی 22000 ملازمتیں ختم ہو سکتی ہے جبکہ برٹش ایئر ویز کا کہنا تھا کہ وہ 13000 ملازمتیں ختم کر رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp