پاکستانیوں کو چینی زبان سیکھنی چاہیے


\"sohail-cheema-md\"

دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان چینی ہے جسے 1.3 ارب افراد بولتے ہیں۔ قیام پاکستان کے وقت سے انگریزی جاننے والے افراد کو دوسروں پر برتری حاصل رہی ہے۔ 46 ارب ڈالر کے سی پیک منصوبے کا آغاز پاکستان اور اس کی معیشت کے لئے ایک نئے عہد کی شروعات ہے۔ ملک کے شہریوں اور بچوں کے بہترین مفاد میں ہے کہ انہیں چینی زبان سکھائے جانے کا آغاز کیا جائے۔

پاکستان ایک چینی حلقہ اثر والا علاقہ بنتا جا رہا ہے اور پاکستان میں چینی ایک بہت اہم رول پا رہے ہیں۔ وہ اپنے تجارتی مفادات کی خاطر پاکستان آتے جاتے رہیں گے۔ چینیوں کے لئے ایک بہت بڑی رکاوٹ ان کا غیر ملکی زبانوں کو نہ جاننا ہے۔ ان کے لئے انگریزی زبان بھی ایک مسئلہ ہے، اس لئے چینیوں سے اس بات کی توقع مت کی جائے کہ وہ اردو سیکھیں گے۔ الٹا پاکستانیوں کو ہی چینی زبان سیکھنی ہو گی۔

\"china-pakistan\"

میں امریکہ میں ایسے ہوشیار، ذہین اور امیر لوگوں کو دیکھ چکا ہوں جو کہ اپنے بچوں کو چینی زبان سیکھنے کی کلاسوں میں داخل کرا چکے ہیں کیونکہ چین دنیا کی بہت بڑی معیشت بن چکا ہے۔ متمول چینی اپنے بچوں کو امریکی یونیورسٹیوں میں بھجوا رہے ہیں۔

پاکستانی حکومت پیش بینی کرتے ہوئے چینی زبان کی تدریس کا تمام سکولوں اور مدرسوں میں انتظام کیوں نہیں کر سکتی ہے؟ اس طرح غریب بچوں کو آسانی سے ملازمتیں ملیں گی اور وہ اپنے خاندانوں کی کفالت کر سکیں گے۔ اس سے نہ صرف یہ کہ پاک چین تعلقات مستحکم ہوں گے، بلکہ غربت کے ہاتھوں دہشت گردی کی طرف راغب ہونے والے چھوٹے بچے بھی معاشی سرگرمیوں کی طرف متوجہ ہوں گے۔

\"hello-in-chinese\"

پاکستانیوں کا مستقبل انگریزی کے ساتھ ساتھ چینی زبان سیکھنے میں بھِی ہے کیونکہ اس طرح وہ دنیا کے تقریباً تین ارب لوگوں سے معاملات طے کر سکیں گے۔ چینی، انگریزی، ہندی اور اردو دنیا کی چار سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں سے ہیں۔

ڈاکٹر سہیل چیمہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

ڈاکٹر سہیل چیمہ

ڈاکٹر سہیل چیمہ سائکاٹرسٹ ہیں اور نیویارک میں مقیم ہیں۔ ان کی دلچسپی کا خاص میدان سماجی, سائنسی, نفسیاتی, کھیل, عالمی اور پاکستانی سیاست, ۔۔۔۔۔ ہے اور وہ اردو اور انگریزی میں اس پر لکھتے ہیں۔

sohail-cheema has 4 posts and counting.See all posts by sohail-cheema

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments