’پولیس نے کیپٹن صفدر کو گرفتار کر لیا ہے‘، مریم نواز کی ٹویٹ
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1318010542771109888
گرفتاری کے سلسلے میں تیار کردہ ایف آئی آر میں کپٹن صفدر اور مریم نواز سمیت 200 افراد کے خلاف مزارِ قائد پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے سلسلے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں محمد علی جناح کی قبر کی بے حرمتی کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
کیپٹن صفدر کو برگیڈ تھانے میں منتقل کیا گیا ہے اور یہ مقدمہ وقاص احمد خان نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ شب گیارہ جماعتی حکومت مخالف اتحاد، پی ڈی ایم کا جلسہ کراچی کے جناح باغ میں منعقد ہوا تھا اور مریم نواز اور کپٹن صفدر اسی سلسلے میں کراچی میں موجود ہیں۔
یہ خبر مزید اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔


