طیارے کے حادثے میں جنید جمشید بھی جاں بحق


\"junaid-jamshed2\"

جنید جمشید کے بھائی ہمایوں صاحب نے تصدیق کر دی ہے کہ پی آئی اے کے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں جنید جمشید بھی موجود تھے۔ وہ تبلیغی مشن پر چترال گئے ہوئے تھے۔

جنید جمشید نے شہرت کے عروج پر پاپ گلوکاری ترک کر کے تبلیغی سرگرمیاں شروع کیں اور ایک نعت خواں کی حیثیت سے قبولیت عامہ حاصل کی۔ انھوں نے پاپ موسیقی گروپ وائتل سائنزکے نمائندہ گلوکار کی حیثیت سے شہرت حاصل کی۔ وہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور کے فارغ التحصیل ہیں۔ 1987ء میں دل دل پاکستان کی ریلز کے ساتھ ہی وہ شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گیئے۔ ان کی پاپ گلوگاری کے دور میں مندرجہ ذیل البمز ریلیز ہوئے۔

جنید آف وائتل سائنز 1994ء
اس راہ پر 1999ء

دل کی بات 2002ء
اس کے ساتھ ہی ان کا رجحان اسلامی تعلیمات کی طرف بڑھ گیا اور آہستہ آہستہ انھوں نے موسیقی کی صنعت کو خیر آباد ۔کہہ دیا۔ اب وہ نعت خوان اور بزنس مین کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ان کی بوتیک کی شاخیں پورے ملک میں ہیں

\"junaid-jamshed3\"


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments