ویب سائٹ کے لے آؤٹ میں تبدیلی
محترم قارئین۔
گزشتہ تین ہفتے کے اعداد و شمار سے ہمیں یہ علم ہوا ہے کہ \’ہم سب\’ کے تقریباً آدھے سے زیادہ قارئین اسے پڑھنے کے لئے موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔ ان کی سہولت کی خاطر ہم نے ویب سائٹ میں چند بنیادی تبدیلیاں کی ہیں۔
کمپیوٹر میں بائیں طرف ہم \’بلاگ\’ اور کالم لگایا کرتے تھے۔ بدقسمتی سے موبائل فون پر یہ سب سے نیچے نظر آتے تھے۔ اس لئے اب بلاگ اور کالم کا سیکشن ہم نے مین پیج پر ہیڈ لائن کے نیچے منتقل کر دیا ہے۔ اب موبائل پر یہ سب سے اوپر نظر آتا ہے۔ اس سے پہلے صرف مختصر سا ہیڈ لائن کا سیکشن ہوتا ہے۔
کمپیوٹر کے قارئین کو زیادہ سکرول کرنے کی زحمت سے بچانے کی خاطر ہم نے فرنٹ پیج پر کالم اور بلاگ کا سائز بھی چھوٹا کیا ہے۔ اگر آپ اسے پڑھنے میں زحمت محسوس کرتے ہیں تو ہمیں مطلع کریں تاکہ ہم اسے دوبارہ بڑا کرنے پر غور کریں۔
کیا آپ نئے ویب سائٹ لے آؤٹ سے مطمئین ہیں یا پرانے لے آؤٹ کو بہتر سمجھتے ہیں؟
ہمیں آپ کی رائے کا انتظار رہے گا۔ ہم سب مل کر ہی اپنی ویب سائٹ کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
- اردو بلاگنگ کا آن لائن کورس - 11/12/2022
- جمہوریت کا انہدام: روزنامہ ڈان کا تاریخی اداریہ - 04/04/2022
- بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بے ضابطگیاں - 03/03/2022
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).