پریانکا اور سلین ڈیون نئی فلم ‘ٹیکسٹ فار یو’ میں ایک ساتھ نظر آئیں گی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بالی وڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے اپنی نئی فلم پر کام کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس میں ان کے ساتھ معروف کینیڈین سنگر سلین ڈیون بھی جلوہ گر ہوں گی۔

پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹا گرام اسٹوریز پرآنے والے پروجیکٹ ‘ ٹیکسٹ فار یو’ سے متعلق تصاویر بھی شیئرکی ہیں جن میں جمعے کو فلم کی شوٹںگ کے آغاز سے قبل وہ تیاریاں کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

تصویر میں مینی کیور کے دوران پریانکا نے ماسک پہنا ہوا ہے جب کہ ان کے بال بھی پلاسٹک شیٹ سے ڈھکے ہوئے ہیں۔ تصاویر کے ساتھ پریانکا نے لکھا ہے کہ تیاریاں۔۔۔’ٹیکسٹ فار یو’ جمعے سے۔

سونی ٹی وی کی پروڈکشن ‘ٹیکسٹ فار یو’ رومینٹک ڈرامہ ہے جس کی کاسٹ میں سیم ہیوآن بھی شامل ہیں جب کہ سلین ڈیون بھی فلم میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم کی کہانی ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو اپنے منگیتر کی اچانک موت کا غم بھلانے کے لیے اس کے پرانے موبائل فون نمبر پر رومانوی پیغامات بھیجنا شروع کر دیتی ہے۔

لیکن غم زدہ خاتون کے یہ پیغامات اسی کیفیت کا شکار ایک دلبرداشتہ شخص کو موصول ہو رہے ہوتے ہیں جس کے زیرِ استعمال اب یہ موبائل نمبر ہوتا ہے۔

دونوں کی ملاقات ہوتی ہے اور ایک رشتہ جڑ جاتا ہے لیکن دونوں ہی اپنے ماضی کو بھلا نہیں پاتے۔

فلم کے اسکرپٹ رائٹر اور ڈائریکٹر جم اسٹیراؤز ہیں۔

پریانکا چوپڑا کی بات کریں تو ان کی دو فلمیں ‘دی وائٹ ٹائیگر’ اور ‘وی کین بی ہیروز اپ’ نیٹ فلکس پر ریلیز کے تیار ہیں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 940 posts and counting.See all posts by voa