ویڈیو خریدو۔


ویڈیو خریدو، چاچے کی ویڈیو مامے کی ویڈیو، تائی کی ویڈیو، نانی کی ویڈیو۔ ویڈیو خریدو، ویڈیو۔

دل تھام کے بیٹھو، جگر پہ بھی رکھ لو ہاتھ، ہم آپ کو وہ دکھانے والے ہیں جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ مگر یہ ہو گا آپ کی آمد کے ساتھ۔

آئیے پہلے آئیے، پہلے پائے۔
آئیے پہلے آئیے نزدیک جگی ملے گی۔ پاس سے دیکھئے۔
آپ کو ہمارے سوا یہ راز کؤی نہیں بتانے والا۔

ویڈیو خریدو، ویڈیو۔ وہ ویڈیو جو ابھی تک لیک نہیں ہوئی۔ وہ ویڈیو جس کے دام بہت ہیں۔ یہ ہم نے فیس پک، ٹویٹر کے مالکان کے کہنے پر بھی نہیں دی۔ انسٹا گرام نے بہت دام لگائے۔ مگر ہم ان کے بھی کام نہ آئے۔

لیکن ہم ویڈیو فروخت کرنے والے ہیں۔ آؤ آؤ ویڈیو خریدو ویڈیو۔
خبر دار، اگر ویڈیو کی بات کی۔ دہشت گردی کا خطرہ ہے۔ سیانے ہو تو اپنی جان بچاو۔ قوم کے کام آو۔
مگر نہیں۔ نہیں نہیں۔
یہ جھوٹ بو لتے ہیں منافق لوگ ہیں۔ تم ویڈیو خریدو ویڈیو۔
ویڈیو کے تو دام لگ چکے ہیں۔ یہ سنتے ہی سناٹا چھا جاتا ہے۔

مگر پھر شور ہوتا ہے ویڈیو خریدو۔ ویڈیو خریدو چاچے کی ویڈیو، مامے کی ویڈیو، نانی کی ویڈیو، جس کی چاہو۔ ہمارے پاس ہر طرح کی ویڈیوز موجود ہیں۔

ہر عمر ہر نسل کے ٹیسٹ کی ویڈیو، ہر دیس کی ویڈیو موجود ہیں۔ جس پہ سودا ہوا تھا۔ جہاں پہ سودا ہوا تھا۔

یہ ایک تجسس بھری کہانی تھی۔ جو ہر جلسے میں عوام کے دل کی دھڑکنوں کو بڑھا دیتی۔ کچھ کی دھڑکنوں کو گھٹا دیتی۔

مگر بات چل رہی تھی۔ چلتی بکتی ہے۔ بکتی پہ عقل کا کوئی زور نہیں ہوتا
اور جیسا کہ تین تیرہ اور تیس کسی میتھ میں منحوس ہیں سو آج تیس تھی۔

اور آج ویڈیو دکھائی جانی تھی۔ جس کا وعدہ تھا۔ وہ راز کھولا جانا تھا جس کی بات کی گئی تھی وہ حکومت گرائی جانی تھی جو موجود ہے۔ جو نہیں موجود وہ چلائی جانی تھی۔

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں۔ قافلے سفید مینار کے نیچے عہد وفا نبھانے چلے۔ اور ویڈیو کا راز پانے چلے۔

دوسرے شہروں کے منچلے ایک روز پہلے ہی بتیاں دیکھنے نکل چکے تھے۔ مقامی گھروں میں دبک چکے تھے۔ نجانے کیا ہونے والا ہے۔

مگر ہوا کیا؟ ویڈیو کہاں ہے؟ کیا دکھا یا جانے والا ہے؟ آنکھیں اٹھانی ہو نگی یا جھکانی ہوں گی؟
دل کی دھڑکنوں کو ذرا تھام کے بیٹھو۔ بس وہ وقت آیا ہی چاہتا ہے۔

مگر سرد شام سرد رات میں بدل گئی۔ ویڈیو خریدنے والوں کی امیدیں ٹوٹ گئیں۔ لنڈے کی ویڈیو دکھا ڈالی۔ یہ دھوکہ ہے۔

ہمارے ساتھ اس سردی میں دھوکا ہوا ہے۔ توانا کھانے کھا کر ہمارے میں قوت مدافعت پیدا کی گئی۔ تاکہ ہم کرونا کا مقابلہ کر سکیں۔ اور اب ہم نے چونکہ نمک کھا لیا ہے۔ ہمیں نمک حلالی کرنی پڑے گی

مگر ویڈیو؟
راز؟
سب پہ پردہ پڑا ہوا تھا۔ مایوسی سی مایوسی تھی۔
دھند ہی دھند تھی
کہ
اچانک بریکنگ نیوز چلی
”آج ہمارے پی ایم نے بنی گالہ میں کتوں کو کھانا کھلا کر اپنا چھٹی کا دن گزارا“

یہی وہ ویڈیو تھی جس کو بنانے کے لئے متحدہ جماعتوں نے سردیوں کی سرمئی شاموں کو برباد کر دیا ہو قوم کو صرف ایک ویڈیو دکھانے کی خاطر۔

اور آخر کار راز سے پردہ فاش ہو گیا۔ انہوں نے بتا دیا کہ چھٹیوں میں وہ یہی کیا کریں گے۔ کتے کب سے بھوکے ہیں۔

اس کو کہتے ہیں سیاسی نفسیاتی ردعمل
ویڈیو خریدو ویڈیو


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).