گورنرسندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی اسپتال سے گورنرہاؤس منتقل


\"\"

کراچی: گورنرسندھ سعید الزماں صدیقی کو طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جس کے بعد وہ گورنر ہاؤس منتقل ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  پھیپھڑوں کے عارضے اور سینے میں انفیکشن کا شکار گورنرسندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کو ایک ماہ سے زائد عرصے تک زیرعلاج رہنے کے بعد بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا، جس کے بعد وہ گورنر ہاؤس منتقل ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے 9 نومبر کو عشرت العباد خان کو گورنر کے عہدے سے فارغ کرکے وزیر اعظم کے مشورے کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو نیا گورنر سندھ مقرر کیا تھا، انہوں نے 11 نومبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا لیکن اگلے ہی روز طبیعت بگڑنے پر انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments