ججز پارلیمانی کمیٹی نے طارق محمود جہانگیری اور بابر ستار کی بطور جج تقرری منظور کر لی


ججز پارلیمانی کمیٹی نے طارق محمود جہانگیری اور بابر ستار کو جج بنایے جانے کی منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی طارق محنود جہانگیری کو متفقہ طور پر جبکہ بابر ستار کی کثرت رائے سے منظوری دی۔ حکومتی رکن علی محمد خان نے بابر ستار کے خلاف ووٹ دیا۔

بابر ستار ہارورڈ سکول آف لا سے قانون کی ڈگری رکھتے ہیں۔ وہ اخبارات میں کالم لکھنے کے علاوہ ٹیلی ویژن مباحثوں میں شرکت کی بنا پر بھی جانے جاتے ہیں۔

بابر ستار جمہوریت پسند اور آمریت کے سامنے مزاحمت کا رجحان رکھتے ہیں. طارق محمود جہانگیری بھی فوجداری اور دیوانی قانون میں با اصول اور نکتہ رس درک کی بنا پر جانے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان کے نام اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو پیش کئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).