سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں نوے روز کی توسیع
وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی ریکوزیشن پر رینجرز کے خصوصی اختیارات میں نوے روز کی توسیع کردی ہے۔ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ غیر یقینی صورتحال ختم ، سندھ حکومت کی ریکوزیشن پر رینجرز کے اختیا رمیں نوے روز کی توسیع ، نوٹیفکیشن جاری۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ رینجرز کو کراچی میں وہ تمام اختیارات حاصل ہوں گے جو اس سے پہلے حاصل تھے۔ سندھ رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پولیس اختیارات بھی دیئے گئے ہیں۔ رینجرز دہشت گردوں ، بھتہ خوروں اور اغوا کاروں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کے معاونین کے خلاف بھی کارروائی کرسکے گی۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).