پی آئی اے ملازمین نے غیرقانونی طورپر ہڑتال کی کال دی: پرویز رشید


\"pervaizوفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ملازمین نے طاقت کے زور پر ہڑتال کوکامیاب بنانے کی کوشش کی ۔جس ادارے کی خدمات لوگوں سے وابستہ ہوں وہ ادارہ ہڑتال نہیں کرسکتا۔
لاہور ایکسپو سینٹرمیں کتب میلے کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ملازمین نے غیرقانونی طورپر ہڑتال کی کال دی اور لازمی سروس ایکٹ کے تحت اب کوئی ہڑتال نہیں کرسکتا، میری اپیل پر ہڑتال کامیاب نہیں ہوئی اور ملکی و غیرملکی پروازیں اڑتی رہیں لیکن ہڑتال کی ناکامی پر ملازمین نے طاقت کے زور پر اسے کامیاب بنانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پر ملازمین پر فائرنگ کے واقعے کی سندھ حکومت، رینجرز اور تمام سکیورٹی ادارے واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں،حکومت کاعزم ہے کہ قاتلوں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت کرنے کے لئے لوگوں نے ہمیں اس لئے منتخب کیا ہے تاکہ ہم اپنے فرائض پورے کریں، ہم وہ نہیں جو پانچ سال ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہیں اور ادارے تباہ کردیں اور ان میں سے بھی نہیں جو 10 سال کے لئے آتے ہیں اور پاکستان کو دہشت گردی اور توانائی کا بحران تحفے میں دے کر چلے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے بینکوں کو سرکاری افسروں کے شکنجے سے نکالا تو بینک خوشحال ہوگئے، اسی طرح ہم نے دوسرے اداروں کو بھی بہترکیا اور اسی طرح پی آئی اے کو بھی اچھا کرکے دکھائیں گے۔
پرویز رشید نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین سے متعدد بار مذاکرات کیے گئے، پی آئی کے معاملے پر کمیٹیاں بنائی گئیں اور تجاویز مانگی گئیں اگر کوئی تسلی کرانا چاہتا ہے تو بات چیت کے ذریعے انہیں تسلی دیں گے، حکومت پی آئی اے کے لئے 600 ارب روپے خسارہ برداشت نہیں کرسکتی، یہی رقم تعلیم اور صحت جیسے شعبوں پر لگائی جائے گی اور پی آئی اے کو بہترین ایئرلائن بنانے اور ادارے کو خسارے سے بچانے کے لئے اقدامات کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنا آسان ہوتا تو سابق صدر پرویز مشرف اور آصف علی زرداری کرکے چلے جاتے، یہاں کام کرنا مشکل کام ہے جو وزیراعظم نواز شریف کر رہے ہیں، بجلی کے کارخانے پہلے کیوں نہیں لگائے گئے، ماضی میں موٹروے کی بھی مخالفت کی گئی جہاں صرف نواز شریف سفر نہیں کرتے بلکہ عام لوگ بھی سفر کرتے ہیں، قومی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں آئیں گی لیکن ان کا مقابلہ کریں گے، دو قدم آگے بڑھیں گے اگر رکاوٹیں آئیں تو تھوڑا سانس لیں گے اور پھر آگے بڑھیں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر دھرنے کا اعلان کیا تو کیا ان کا دھرنا تعلیم، صحت اور روزگار فراہم کرے گا، عمران خان نے دھرنوں کے ذریعے ملک کا ڈیڑھ سال ضائع کیا، دھرنوں نے پاکستان کو کیا دیا، عمران خان اس کا جواب دیں، انہوں نے تو کنٹینر پر ہر ادارے کو گالی دی اور ہر شخصیت پر الزامات لگائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments