براڈ شیٹ کو 450 کروڑ روپے کی ادائیگی: خارجہ امورکمیٹی نے چیئرمین نیب کو طلب کر لیا


قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی نے براڈ شیٹ کو 450 کروڑ روپے کی ادائیگی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب کو طلب کرنے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس 18 جنوری کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

تفصیل کے مطابق برطانوی نجی فرم براڈ شیٹ کو 450 کروڑ روپے کی ادائیگی کے معاملے کا قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی نے نوٹس لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نظام آف حیدر آباد کیس میں پاکستان کا 35 ملین پاؤنڈ کا دعویٰ مسترد ہونے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری قانون وانصاف کو قانونی امور پر بریفنگ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف ممالک کی حکومتوں کے ساتھ معاہدوں اور کیسز کی تفصیلات اور ان پر قانونی رائے بھی مانگ گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).