چین نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی
چین نے پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی تمام پروازوں پر آئندہ تین ہفتوں کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کی چین پہنچنے والی پرواز کے دس مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آیا ہے۔ چین نے دس مسافروں کا کورونا ٹیسٹ میثبت آنے کے بعد پی آئی اے کی تمام پروازوں پر آئندہ تین ہفتوں کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔
چین کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے باعث پی آئی اے نے چین جانے والی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ پی آئی اے پہلے ہی مالی خسارے سے دوچار ہے ۔
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کرتا ہے۔ تمام مسافروں کو چین کی منظور شدہ لیبارٹریوں کی رپورٹس کے بعد سفر کی اجازت دی جاتی ہے۔
Facebook Comments HS


