پی ڈی ایم نے احتجاجی جلسے منسوخ کر دیے


اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے دو بڑوں رہنماؤں نے اس دوران سینیٹ الیکشن اور پی ڈی ایم کے لانگ مارچ پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سرگودھا اور خضدار کے احتجاجی جلسے منسوخ کردیے گئے ہیں۔

اپوزیشن اتحاد کے 23 فروری کو سرگودھا اور 27 فروری کو خضدار میں احتجاجی مظاہرے شیڈول تھے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے احتجاجی مظاہرے سینیٹ انتخابات اور لانگ مارچ کے پیش نظر منسوخ کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے احتجاجی مظاہرے منسوخ کر کے تمام پارٹیوں کو سینیٹ انتخابات اور لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کرنے کا کہہ دیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments