گپٹل کی دھواں دھار بیٹنگ، آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست


مارٹن گپٹل نے 50 گیندوں پر 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ نے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو چار رنز سے شکست دے دی۔ اسی کے ساتھ میزبان کیویز ٹیم نے پانچ میچز پر مشتمل سیریز میں دو صفر کی سبقت بھی حاصل کر لی ہے۔

ڈونیڈن کے یونیورسٹی اوول گراؤنڈ میں جمعرات کو کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کیویز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل نے 50 گیندوں پر 97 رنز کی دھواں دھار بیٹںگ کی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں آٹھ چھکے اور چھ چوکے بھی لگائے۔

کیویز ٹیم کے پانچ بلے باز ڈبل فیگر میں شامل نہ ہو سکے۔
کیویز ٹیم کے پانچ بلے باز ڈبل فیگر میں شامل نہ ہو سکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے نمایاں اننگز کھیلے والوں میں کپتان کین ولیمسن بھی شامل ہیں جنہوں نے 35 گیندوں پر 53 رنز بنائے جب کہ جیمس نیشام 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کیویز ٹیم کے پانچ بلے باز ڈبل فیگر میں شامل نہ ہو سکے۔ آسٹریلیا کے کین رچرڈسن نے تین، ڈینئل سیمز، ایڈم زمپا اور جیل رچرڈسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے بھی جارحانہ انداز اپنایا اور اوپننگ بلے باز میتھیو ویڈ اور کپتان ایرون فنچ نے پہلی وکٹ پر 34 رنز کی شراکت قائم کی۔

ہدف تک پہنچنے کی تگ و دو میں آسٹریلیا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی چلی گئیں۔ مارکس اسٹونس 78، جوش فلپس 45 اور ڈینئل سیم نے 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

مارکس اسٹونس 78، جوش فلپس 45 اور ڈینئل سیم نے 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
مارکس اسٹونس 78، جوش فلپس 45 اور ڈینئل سیم نے 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کے بالروں کی نپی تلی بالنگ کے سامنے آسٹریلوی ٹیم ہدف سے چار رنز کی دوری پر ہی ہمت ہار گئی۔ مہمان ٹیم نے آٹھ وکٹوں پر 215 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے چار، جیمس نیشام نے دو، ایش سودھی اور ٹم ساؤتھی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے کیویز اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل کو ‘مین آف دی میچ’ قرار دیا گیا۔

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments