مریم نواز اور بلاول بھٹو میں یوسف رضا گیلانی کے بطور چیئرمین سینیٹ انتخاب پر مشاورت


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں سابق وزیراعظم اور پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی کو بطور سینیٹ چیئرمین کامیاب بنانے سے متعلق مشاورت ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی اس ملاقات میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کا پیغام ایک دوسرے کو پہنچایا گیا۔

اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کی قیادت کے درمیان لانگ مارچ سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں سینیٹ الیکشن 2021 سے متعلق تمام ارکان پارلیمنٹ سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح سینیٹ الیکشن میں رابطوں سے متعلق اہم رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپنے پر بھی غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ جمہوری مدت کا فارمولا منتخب حکومت پر اپلائی ہوتا ہے ’چنتخب‘ پر نہیں، اوپن بیلٹ کا فیصلہ کرنا پارلیمان کا کام ہے، عدالت کا نہیں۔

اسی طرح پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت سے ثابت ہوگا کہ پارلیمنٹ بھی پی ڈی ایم کے ساتھ ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments