وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی کورونا کے مرض میں مبتلا


وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ٹویٹر پر بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی بھی کرونا کی وبا کا شکار ہو گئی ہیں۔

زلفی بخاری نے لکھا ہے کہ ”فرسٹ لیڈی اور وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، اللہ دونوں کو جلد شفا دے۔ ویکسین محفوظ ہیں اور جلد لگوانی چاہئیں۔ وزیراعظم عمران خان کو پہلا شاٹ ایک دن پہلے لگا تھا جس سے پہلے ہی وہ کرونا کا شکار ہو چکے تھے۔ پلیز خود اور اپنے پیاروں کو جلد ویکسین لگوائیں اور فیک نیوز کے خلاف لڑیں۔

Facebook Comments HS