پورن انڈسٹری سے صرف 10000 ڈالر کمانے والی میا خلیفہ اونلی فینز فحش پلیٹ فارم سے لاکھوں کما رہی ہیں


لبنانی نژاد سابق پورن اداکارہ میا خلیفہ نے فحش فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی لیکن اب انہوں نے ’اونلی فینز‘ (OnlyFans) نامی آن لائن پلیٹ فارم پر اپنی فحش تصاویر اور ویڈیوز فروخت کرنی شروع کر رکھی ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران اس کام سے لاکھوں ڈالر کما لئے ہیں۔

ڈیلی سٹار کے مطابق میا خلیفہ نے فحش فلم انڈسٹری میں اپنے مختصر کیریئر کے دوران صرف 10 ہزار ڈالر کمائے تھے۔ اونلی فینز پر اس نے ایک سال قبل اکاﺅنٹ بنایا تھا اور اب تک اس سے لاکھوں ڈالر کما چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق میا خلیفہ اپنی اونلی فینز پر پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کی اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر تشہیر کرتی ہیں جہاں ان کے فالوورز کی تعداد 2 کروڑ 34 لاکھ ہے۔ لاکھوں افراد اس کے اونلی فینز اکاﺅنٹ پر ماہانہ سبسکرپشن فیس ادا کر کے اس کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھتے ہیں۔

میا خلیفہ کی موجودہ آمدنی کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ چند ماہ قبل لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے بعد میا خلیفہ نے اپنے اونلی فینز کی کمائی سے دو لاکھ ڈالر عطیہ کئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments