ایک اسسٹنٹ کمشنر مجھے کیا پروٹوکول دے گی: فردوس عاشق


وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کی تضحیک کرنے کے اپنے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اسسٹنٹ کمشنر انہيں کیا پروٹوکول دے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وہ کل پسینے میں شرابور تھیں، ان کی ماتحت افسر کو اےسی والی گاڑی میں جاکر نہیں بیٹھنا چاہیے تھا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں 14 رمضان بازاروں کا دورہ کرچکی ہوں، کہیں بھی اس طرح کا رویہ دیکھنے کو نہیں ملا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کے حقوق کی پاسداری کریں گے چاہے کوئی کتنا ہی پاورفل کیوں نہ ہو، بیوروکریسی اور سیاستدان مل کر عوام کی خدمت کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments