نااہل افسران کی میری ٹیم میں جگہ نہیں کام کریں ورنہ گھر جائیں، باتیں نہیں اب ایکشن ہوگا: وزیراعلی سندھ


\"\"

کراچی (وقائع نگار) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سرکاری افسران پر واضح کردیا ہے کہ کام کریں ورنہ گھر جائیں ۔ اب ایکشن ہوگا باتیں بہت ہوگئیں۔ چیف سیکرٹری سندھ افسران سمیت کو ہدایت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے ہسپتال کی تعمیر کے پراجیکٹس میں ڈاکٹروں کو ڈائریکٹر بنانے پر برہمی کا اظہار کیا اور تفصیلی رپورٹ بدھ کو مانگ لی۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ ہیلتھ اور ورکس کے متعلقہ افسران کو بدھ کی صبح 8 بجے طلب کرلیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر ہسپتال بنانے میں سستی کریں گے تو غریب افراد کی خدمت کیسے کریںگے۔ نااہل افسران کی میری ٹیم میں جگہ نہیں ہے۔ محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں اگر کام ٹھیک نہ ہوئے تو سارا کام آرٹ سورس کرائوں گا ۔ آپ محکمہ ورکس کو ٹھیک کریں۔ چیف سیکرٹری کو وزیر اعلیٰ نے ہدایت جاری کردی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments