بہترمعاشی پالیسیوں کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں : وزیراعظم


\"\"وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں سے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کا رخ کرلیا ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف کی صدارت میں سی پیک سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بیجنگ میں مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو 300 میگا واٹ کے پاور پلانٹ کے معاہدے پر عمل درآمد، گوادر میں پانی کے منصوبے سمیت چاروں صوبوں میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعظم نے سی پیک منصوبے کے تحت جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ماس ٹرانزٹ منصوبوں کوسی پیک میں شامل کرنے پر مبارک باد دی جب کہ چاروں صوبوں میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کے لیے وزارت ریلوے کو ضروری تعاون کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبے کے فوائد کو تمام صوبوں کے عوام کو یکساں مہیا کرنے سمیت صنعتی پارکس کوبجلی، گیس اور مواصلات کی سہولت فراہم کی جائیں۔
وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں سے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کا رخ کرلیا ہے جب کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی ہماری کامیاب اقتصادی پالیسیوں کا مظہر ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments