لکی مروت: دکان میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق
ایف آر لکی مروت کے علاقہ زندی اکبر خان میں دکان میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بنوں اور لکی مروت کے سنگم پر واقع علاقے زندی اکبر خان میں دکان میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا۔ دکاندار صبح کے وقت دکان کھول رہا تھا کہ دکان کے دروازے کے قریب نصب بارودی مواد پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دکاندار دین محمد اور شمس الرحمان جان بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ عہدے سے برطرف - 10/05/2022
- مسجد نبوی میں نعرے بازی پر متعدد پاکستانی گرفتار - 29/04/2022
- خلیل الرحمان قمر نے ماہرہ خان سے ناراضی کی وجہ بتا دی - 29/04/2022
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).