کورونا وائرس سے دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ ہے: ملالہ یوسف زئی


نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کورونا وائرس سے لڑکیوں کی تعلیم متاثر ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ ایپل ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم کک سے گفتگو کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ ”کورونا وائرس کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کی کم از کم دو کروڑ لڑکیاں دوبارہ سکول نہیں جا سکیں گی۔ ان لڑکیوں کو خاندانوں کے مالی حالات خراب ہونے پر سکول سے اٹھا لیا جائے گا تاکہ وہ کام کاج کریں اور اس وبا کے باعث مالی حالات دگرگوں ہونے پر خاندان کا ہاتھ بٹائیں۔“

23 سالہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ”لڑکیاں اب وبا کی وجہ سے گھروں میں ہیں اور پہلے سے زیادہ گھریلو کام کر رہی ہیں۔ حالات خراب ہونے پر انہیں اپنے خاندانوں کی طرف سے مالی معاونت کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ ان لڑکیوں کو قبل از وقت کمانے کی طرف راغب کیا جا رہا ہے اور ان میں سے بیشتر سکول کھلنے پر واپس سکول نہیں جا سکیں گی۔ مغربی افریقہ میں جب ایبولا کی وبا پھیلی تھی، اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ تب بھی لڑکیوں کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوا تھا۔“

دوران گفتگو ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ”میں اپنی وادی سوات کو بہت یاد کرتی ہوں۔ میں ان سرسبز و شاداب پہاڑ وں اور دریاﺅں کو دوبارہ دیکھنا چاہتی ہوں۔ پاکستان میں ہوتے ہوئے مجھے ان چیزوں کی اہمیت کا اندازہ نہیں تھا۔ آج وہی چیزیں مجھے سب سے زیادہ یاد آتی ہیں۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments