پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: کوئٹہ کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ


پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کا 19واں میچ ابوظہبی میں کھیلا جا رہا ہے جس میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہیں۔

کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز پر دونوں ٹیموں کو اپنے ابتدائی میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں چھ پوائنٹس کے ساتھ پشاور زلمی چوتھے نمبر پر ہے۔ جبکہ کوئٹہ محض دو پوائنٹس لیے چھٹے یعنی آخری نمبر پر ہے۔

جمعے کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ نے صرف 10 اوورز میں ہی ہدف حاصل کر کے شائقین اور کرکٹ نقادوں کو حیران کر دیا تھا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 133 رنز بنائے تھے مگر اسلام آباد یونائیٹڈ نے یہ ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا تھا۔

میچ کا لائیو سکور کارڈ

جبکہ جمعرات کو لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے جس کے جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم صرف 160 رنز بنا سکی اور یوں لاہور کو 10 رنز سے فتح ہوئی۔

کوئٹہ کے آیندرے رسل گذشتہ میچ سے ہیلمٹ پر گیند لگنے سے باہر ہوگئے تھے اور ان کی جگہ نسیم شاہ نے لی تھی۔

پشاور کی ٹیم: کامران اکمل، حیدر علی، شعیب ملک، ڈیوڈ ملر، رومن پوول، شرفون ردرفورڈ، فبیان ایلن، وہاب ریاض، عمید آصف، محمد عرفان، محمد عمران

کوئٹہ کی ٹیم: فاف ڈو پلیسس، عثمان خان، جیک ویدرالڈ، سرفراز احمد، اعظم خان، کیمرون ڈیلپورٹ، محمد نواز، ظاہر خان، محمد حسنین، خرم شہزاد، زاہد محمود

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp