پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کو 159 رنز کا ٹارگٹ


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیتنے کے لیے 159 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔

اہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

کوئٹہ کی جانب سے اوپنر جیک ویدرالڈ نے سب سے زیادہ 48 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ سرفراز احمد 34 بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ اغظم خان نے 18 گیندوں پر 33 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اگر اس ٹورنامنٹ میں رہنا ہے تو اس کے لیے آج کا میچ جیتنا بہت اہم ہے۔ لاہور قلندرز ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی دکھاتی آئی ہے جبکہ کوئٹہ ابھی فہرست میں سب سے آخری نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیے

قلندرز کی آخری گیند پر جیت: ’شروع مجبوری میں کیے تھے اب مجا آ رہا ہے‘

’افتخار احمد جب پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں تو انھیں کیا ہو جاتا ہے‘

پشاور زلمی کے خلاف ملتان سلطانز کی آٹھ وکٹوں سے جیت

کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد پر اب بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ دباؤ میں آئے بغیر کیسے ٹیم کو اس مشکل صورتحال سے باہر نکالتے ہیں جبکہ لاہور قلندرز کے لیے اپنے بیٹنگ مزاج میں ٹھہراؤ پیدا کرنا اب بھی ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp