دانش اور عائزہ فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے
پاکستانی اداکار دانش تیمور اور ان کی اہلیہ عائزہ خان \’ویلنٹائن ڈے\’ پر ایک خصوصی ٹیلی فلم ’تیری میری لو اسٹوری‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔تاہم واضح رہے کہ یہ ٹیلی فلم اس جوڑے کی اصل پریم کہانی پر مبنی نہیں ہوگی۔
مذکورہ ٹیلی فلم کامیڈی اور رومانوی کہانی پر مبنی ہے جس میں دکھایا جائے گا کہ کس طرح میڈیا، محبت اور شادی کے حوالے سے لوگوں میں عجیب و غریب توقعات پیدا کردیتا ہے۔
اس ٹیلی فلم میں عائزہ ’سونیا‘ نامی فلمی لڑکی کے روپ میں نظر آئیں گی، جو زید (دانش تیمور) نامی لڑکے سے شادی کرتی ہے۔ فلم کی کہانی ا±س وقت دلچسپ موڑ اختیار کرجاتی ہے، جب عائزہ، جو شادی کے بعد اپنی زندگی میں بہت سی رکاوٹوں کی توقع کر رہی ہوتی ہیں، سب کچھ \’ٹھیک ٹھاک\’ ہونے پر اداس ہوجاتی ہیں.
دانش کے مطابق ’یہ ایک رومانوی کہانی ہے اور شائقین کو خوب محظوظ کرے گی‘۔ٹیلی فلم کے مصنف سید زین رضا کے مطابق، ’فلم کی کہانی مزاح سے بھرپور ہے، جس کے ساتھ یہ اس بات کا بھی احساس دلائے گی کہ ٹی وی اور فلموں کا ہماری ذاتی زندگی پر بھی گہرا اثر ہے‘۔\’تیری میری لو اسٹوری\’ کی ہدایات فرقان خان نے دی ہیں، جو \’جیو ٹی وی\’ پر نشر کی جائے گی۔
- دیپالپور میں احمدی عبادت گاہ پر پولیس کا حملہ - 13/09/2024
- پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا - 27/04/2024
- سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز - 26/04/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).