براعظم افریقہ سے رواں ہفتے کی چند تصاویر: دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا، سکارف اور تیونس میں احتجاج


براعظم افریقہ بھر سے اس ہفتے ہونے والے واقعات کی جھلکیاں اور سب سے عمدہ تصاویر کا مجموعہ۔

Two women walking past a mural

آئیوری کوسٹ کے دارالحکومت عابد جان میں دو خواتین گرافیٹی سے بھرپور دیوار کے سامنے سے گزر رہی ہیں
Two female swimmers with hands raised

مصر سے تعلق رکھنے والی پیراک ہینا ہیکل اور لیلیٰ سپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والے پیراکی کے مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے
A dancer of the Reda Folkloric Troupe with her hands spread

ردا فوک گروپ کی رقاصہ قاہرہ کے اوپرا ہاؤس میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے
Three women dressed in traditional dresses of the Harari culture of eastern Ethiopia

مشرقی ایتھوپیا میں چند خواتین ہراری ثقافت کے روایتی لباس پہنے نو تعمیر شدہ مسکل چوک کی جانب جا رہی ہیں
A man holds up a clenched fist during a demonstration in Tunisia

تیونس میں حالیہ دنوں میں پولیس کی جانب سے ایک کمسن بچے پر کیے گئے تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد مظاہرین نے پولیس کے رویے کے خلاف احتجاج کیا
A man harvesting grapes

مصر کے خطابتا منوفیاہ خطے کے مشہور انگوروں کی فصل کو حاصل کیا جا رہا ہے، یہ انگور یورپی یونین کے ممالک میں برآمد کیے جائیں گے
A woman's hands holding a diamond

بدھ کو بوٹسوانا میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت ہوا
A diamond on a table

تقریباً دو ہزار قیراط وزنی ہیرا یکم جون کو ہیرے کی کان سے نکلا تھا جس کے بعد اسے ملک کے صدر موکگویتسی کو بھی دکھایا گیا

A man counting seedlings

ایک رضاکار گھانا میں ’گرین ڈے‘ سکیم کے تحت ملک میں پچاس لاکھ درخت لگانے کے منصوبے کے حوالے سے پودا کاشت کر رہا ہے
A man in an Ivorian flag making a V for victory sign

اور جہاں سے شروعات کی تھیں وہیں پر ختم کرتے ہیں، آئیوری کوسٹ میں سابق صدر لارنٹ گباگو کے حامی اُن کی متوقع وطن واپسی کے موقع پر ملک کا جھنڈا پہنے ہوئے جیت کا نشان بنا رہے ہیں

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32294 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp