گڈانی میں لنگر انداز جہاز میں آگ لگنے سے 5 مزدور جاں بحق


\"\"گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں لنگرانداز جہاز میں کٹائی کے دوران دوبارہ آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 5 مزدور جاں بحق اور متعدد تاحال لاپتہ ہیں۔گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 60 پر لنگرانداز ہونے والے ناکارہ جہاز میں کٹائی کے دوران دوبارہ آگ بھڑک اٹھی ۔ جہاز میں آگ لگنے کی خبر ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور 70 مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا تاہم 5 مزدور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ریسکیوذرائع کے مطابق لنگر انداز ہونے والے ایل پی جی بردار جہاز میں کام کرنے والے مزدوروں کی تعداد 100 سے زائد ہے جن میں سے5 مزدور جاں بحق ہوچکے ہیں اور 70 افراد کو نکال لیا گیا ہے جبکہ باقی مزدور تاحال لاپتہ ہیں جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
دوسری جانب شپ بریکر ایسوسی ایشن اور آتشزدگی کا شکار ہونے والے جہاز کے مالک دیوان محمد رضوان فاروقی کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کے مطابق دیوان محمد رضوان فاروقی آگ لگنے والے بحری جہاز کے مالک ہیں اور انہیں جہاز میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد ہی گرفتار کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 2 ماہ قبل بھی گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ہی ایک ناکارہ آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 27 مزدور جاں بحق جب کہ 58 زخمی ہوگئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments